202

گلگت بلتستان میں قائم امن وامان کو برقرار رکھنےکیلئے ہم سب نےمل کر اپنا کردارادا کرناہے۔حافظ حفیظ الرحمن

گلگت۔وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نےکہا ہےکہ گلگت بلتستان میں قائم امن وامان کو برقرار رکھنےکیلئے ہم سب نےمل کر اپنا کردار ادا کرنا ہے۔
جوکوئی اعتدال کا راستہ چھوڑے وہ گلگت بلتستان کا دشمن ہوسکتاہے۔بلتستان کےعوام نے اپنےتہذیب و ثقافت کے تحفظ اور ترویج کیلئے جوکام کیا ہےوہ قابل تحسین ہے۔اسی وجہ سےوہاں کےسیاستدان سمیت تمام لوگوں کے مزاج میں شائستگی اور ٹہرآ نظر آتا ہے۔وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نےکہا ہے کہ بلتستان کےعوام دلیل سے بات کرتےہیں اوراعتدال پسند ہیں ہمیں اپنے ثقافت کےتحفظ کیلئے اپنےکلچرکو معیشت سےوابستہ کرنا ہوگا تاکہ تہذیبوں کےاس یلغار میں گلگت بلتستان کے تہذیب اور ثقافت کے تحفظ کو یقینی بنایا جاسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں