تازہ ترین
Home >> تازہ ترین >> گلگت میں ٹمبر مافیا کے خلاف کریک ڈاون۔ درجنوں لکڑی ٹال مالکان پربھاری جرمانے عائد

گلگت میں ٹمبر مافیا کے خلاف کریک ڈاون۔ درجنوں لکڑی ٹال مالکان پربھاری جرمانے عائد

گلگت: اسسٹنٹ کمشنر گلگت حسین شاہ نے ٹمبر مافیا کے خلاف کریک ڈاون کے دوران درجنوں لکڑی ٹال مالکان پربھاری جرمانے عائد کر دئیے۔ تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر حسین شاہ کے حکم پر میونسپل مجسٹریٹ غیب علی شاہ نے میونسپل فورس کے ہمراہ جوٹیال،خومر،یادگار چوک،ائرپورٹ روڈ،شہید ملت روڈ سمیت مختلف علاقوں سے کریک ڈوان کرتے ہوئے دو درجن سے زائد لکڑی ٹال مالکان کو گرفتار کرکے سب ڈویڑنل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کردیا اس موقع پر میونسپل مجسٹریٹ نے کہا کہ یہ لکڑی ٹال مالکان سرکاری نر خوں سے زائد قیمتیں وصول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کئے گیے ہیں لہذا انہیں سخت سے سخت سزا دی جائے.


error: Content is protected !!