200

ڈاکٹر مقدسہ ہاشمی کا اعزاز

چترال سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر مقدسہ ہاشمی دختر کرم علی ہاشمی امریکہ کے مشہور بینائی کے ادارے “اٹلانٹا آئی گروپ ” میں بحیثیت آئی اسپیشلسٹ شمولیت اختیار کرلی۔ انہوں نے فرمان یونیورسٹی سے گریجویشن کی ہے جبکہ ساؤتھرن کالج آف اپٹومیٹری سے 2018ء کو ڈاکٹریٹ کی ڈگری مکمل کی ۔ دوران تعلیم انہوں نے دور دراز کے دیہات میں فری آئی کیمپ لگا کر رضاکارانہ خدمات سرانجام دیتےرہے۔ ڈاکٹر ہاشمی کو روزمرہ کے آنکھوں کے معائینے ، لینزس اور آنکھوں کی بیماریوں نیز آنکھوں کے خشک ہونے کی بیماری کے ماہر مانے جاتے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں