186

ہم تمام پنشنرزضلع چترال انڈیاکے اس جارحیت کے خلاف اپنی پاک وطن کی دفاع کے لئے فرنٹ لائن میں لڑنے کے لئے بالکل فٹ اورتیارہیں

چترال(نامہ نگار)(ر)صوبیدارمیرافضل خان اور(ر)حوالداررحمت خان نے ایک اخباری بیان میں کہاہے کہ ہم ضلع چترال کے تمام فوجی پنشنرزپاک آرمی،ایئرفورس اورپاکستان نیوی حکومت پاکستان ،وزیراعظم پاکستان اورآرمی چیف کی خدمت میں اپیل کرتے ہیں۔کہ حالیہ انڈیاپاکستان پرحملہ آورہوکرجوجارحیت کررہاہے۔اس جارحیت کے خلاف ہم تمام پنشنرزضلع چترال انڈیاکے اس جارحیت کے خلاف اپنی پاک وطن کی دفاع کے لئے فرنٹ لائن میں لڑنے کے لئے بالکل فٹ اورتیارہیں۔اگرچہ ہمیں ریٹائرڈہوکرکافی عرصہ گذرگیاہے۔ہم آپ بھی فٹ ہیں اوروطن عزیزکی دفاع کے لئے ہم پنشنروں کی فرنٹ لائن میں لڑنے موقع دیاجائے۔ہم مکمل تربیت یافتہ لوگ ہیں۔اورہرقسم ہتھیاراستعمال کرنے میںیکتاہیں۔اورہمیں آگے بھیج دیاجائے۔ہم دشمن کومنہ توڑجواب دینے کاصلاحیت رکھتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں