252

چترال ٹاؤن میں بائی روڈسمیت دوسرے پبلک مقامات پر سینکڑوں تعداد میں چنار کے درخت لگائے گی

چترال (نمائندہ ڈیلی چترال) ڈسٹرکٹ گورنمنٹ چترال نے فارسٹ ڈیپارٹمنٹ ، سی اینڈ ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ اور تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن کی مدد سے چترال ٹاؤن میں بائی روڈسمیت دوسرے پبلک مقامات پر سینکڑوں تعداد میں چنار کے درخت لگائے گی۔ اس سلسلے میں پیر کے روز ضلع ناظم چترال مغفرت شاہ کے زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر چترال عالمگیر ، ڈی ایف او فارسٹ شوکت فیاض، ٹی ایم او چترال قادر ناصر، اسسٹنٹ ڈائرکٹر لوکل گورنمنٹ انجینئر فہیم الجلال، ایس ڈی او سی اینڈ ڈبلیو چترال انجینئر عتیق الرحمن، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز محی الدین اور تحصیل افیسر انفراسڑکچرز انجینئر سیف الرحمن نے شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ چنار کے پودوں کی فراہمی اور تکنیکی معاونت محکمہ جنگلات کی ذمہ داری ہوگی جبکہ ان کی نگہداشت کی ذمہ داری سی اینڈ ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ اور تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن پر ڈال دی گئی۔ اس موقع پر ضلع ناظم مغفرت شاہ نے کہاکہ چنار کا درخت کی افزائش کے لئے چترال کا آب وہوا نہایت ہی موزون ہے اور چترال کی خوبصورتی میں چنار کے درختوں کا اہم حصہ ہے اور یہی وجہ ہے کہ چنار کا درخت چترال کے کلچر کا حصہ رہا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اس اہمیت کے پیش نظر ڈسٹرکٹ گورنمنٹ نے ہر سال بڑی تعداد میں چنار کے درخت لگانے کا فیصلہ کیا ہے جس میں سول سوسائٹی کو بھی شریک کیا جارہا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں