205

اے وی ڈی پی کایوسی ایون میں صحت کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لینے کے لئے راونڈٹیبل کا انعقاد

چترال(محکم الدین ) پاکستان  پاورٹی ایلیویشن فنڈ کے مالی تعاون سے پی پی آر ہیلتھ کمپوننٹ کے تحت اے کے آرایس پی کے زیر نگرانی اے وی ڈی پی کی سہولت کاری سے یونین کونسل ایون میں صحت کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لینے اور آیندہ کیلئے لائحہ عمل طے کرنے کے سلسلے میں راونڈٹیبل چترال کے ایک مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا ۔ جس میں جمال الدین ڈی ایس وی, اظہراللہ ہیلتھ آفیسر پی پی آر , قدر نسامنیجر ہیلتھ سروسز آغا خان ہیلتھ , اور ایون بمبوریت رمبور بریر سے مرد و خواتین کمیٹی ممبران , آرایچ سی اور بی ایچ یوز کے ذمہ داران و محمد نیاب سہولت کار نے شرکت کی ۔ راونڈ ٹیبل میں ایون یوسی میں ایک آر ایچ سی , دو بی ایچ یوز ایک ڈسپنسری اور سات کالاش بشالینی کی رینو ویشن , سامان اور ادویات کی فراہمی , ایل ایچ ویز کی ٹریننگ , ہیلتھ سنٹرز کے قیام کا جائزہ لیا گیا ۔ اور شرکا نے اس امر پر انتہائی اطمینان اور خوشی کا اظہار کیا کہ اٹلی کی حکومت کے مالی مدد سے ان تمام اداروں کی حالت پہلے سے بہت زیادہ بہتر ہوئی ہے ۔ خصوصاً کالاش کمیونٹی کے بشالینی جدید تقاضوں کے مطابق تعمیر کرنے , بیڈ فرنیچر ,واشنگ مشین, سولر سسٹم , کراکری اور ادویات کی فراہمی سے زچہ وبچہ کو ناقابل یقین حد تک سہولت ملی ہے ۔ اور نومولود بچوں کی شرح اموات میں انتہائی کمی آئی ہے ۔ جبکہ پہلے سہولیات کے فقدان کی وجہ سے زچہ و بچہ کی زندگی ہمیشہ خطرے میں ہوتی تھی ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ گو ان سہولیات سے ہیلتھ کے مسائل میں بہت حد تک کمی آئی ہے ۔ تاہم اب بھی بہت کچھ کرنا باقی ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ آبادی دن بہ دن بڑھ رہی ہے ۔اور حکومت کے وسائل محدود ہیں ۔اس لئے غیر سرکاری اداروں کاتعاون مستقبل میں بھی از بس ضروری ہے۔ انہوں نے بی ایچ یو بمبوریت میں ڈاکٹر کی تعیناتی, ایمبو لنس اور ادویات کی فراہمی کا مطالبہ کیا ۔ جبکہ کالاش بشالینی سے استفادہ کرنے والی خواتین سے ٹوکن منی کے طور پر معمولی فیس لینے کے حوالے سے فیصلہ کرنے کا اختیار مقامی ہیلتھ منیجمنٹ کمیٹیزبر چھوڑ دیا گیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں