240

فلاحی تنظیم شاہ میراندہ سنگور کے کابینہ کے نو منتخب عہدادارن نے سنگور میں منعقد ہ ایک پر وقار تقریب میں اپنے عہدوں کا حلف لیا

چترال(محمدرحیم بیگ لال)فلاحی تنظیم شاہ میراندہ سنگور کے کابینہ کے نو منتخب عہدادارن نے سنگور میں منعقد ہ ایک پر وقار تقریب میں اپنے عہدوں کا حلف لیا۔مہمان خصوصی ایس ڈی پی اوچترال فاروق جا ن نے نو منتخب کابینہ سے حلف لیا۔ کابینہ کے اراکین میں صدرسمیع اللہ شاہ میر،جنرل سیکرٹری سجاداحمد،نائب صدرمجیب اللہ،فنانس سیکرٹری عبداللہ،آفس سیکرٹری رحیم الدین اورسیکرٹری اطلاعات امجدعلی شاہ شامل ہیں ۔نومنتخب صدرسمیع اللہ نے کہاکہ فلاحی تنظیم کے مقاصدعلاقے میں منشیات کاخاتمہ ،سماجی بہبود،جنگلات کاتحفظ،جرگہ سسٹم اورزیرتعلیم بچوں کوٹیوشن سینٹرکاقیام وغیرہ ہیں۔مہمان خصوصی ایس ڈی پی اوفاروق جان ،ایس ایچ اوتھانہ چترال انوارشاہ اورفلاحی تنظیم کے بانی رکن زیرمحمدنے کہاکہ علاقے میں بہت سے مسائل ہے تمام مکتب فکر اشخاص نے ملکر اس کو حل کرنا ہے، نئی نسل کو کتاب اور قلم کی طاقت سے روشناس کرانا ہم سب کی اولین زمہ داری ہے ۔ چترال پولیس کی طرف سے ہر قسم تعاون کا بھی یقین دلایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں