217

تورکہو کے عوامی حلقوں نے تورکہو روڈ کو کیپٹن اجمل شہید کے نام منسوب کرنے پر انتہائی خوشی کا اظہار 

چترال ( نامہ نگار ) تورکہو کے عوامی حلقوں نے تورکہو روڈ کو کیپٹن اجمل شہید کے نام منسوب کرنے پر انتہائی خوشی کا اظہار کیا ہے ۔ اور کہا ہے ۔ کہ کیپٹن اجمل شہید نے انتہائی نوجوانی میں وطن عزیز کیلئے جام شہادت نوش کیا ۔ جس پر خصوصی طور پر اہلیاں تور کہو اور عمومی طور پر چترال کے لوگوں کا اُن کی شہادت پر ناز ہے ۔ اس لئے ضلع کونسل میں متفقہ طور پر تور کہو روڈ اُن کے نام سے منسوب کرنے کی قرارداد منظور کرنا اُن کی خدمات کا اعتراف ہے ۔ واضح رہے کہ گذشتہ روز ضلع کونسل کے تین روزہ اجلاس میں ممبر ڈسٹرکٹ کونسل تور کہو کیپٹن ریٹائرڈ اکبر شاہ نے تورکہو روڈ کو شہید کیپٹن اجمل ساکن تور کہو کے نام کرنے کی قرارداد پیش کیا تھا ۔ جسے ضلع ناظم سمیت تمام ممبران نے متفقہ طور پر منظور کیا تھا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں