311

زرگراندہ میں پینے کے پانی کا سنگین مسئلہ حل کرنے کے لئے یورپین یونین کے سی ڈی ایل ڈی پروگرام کے مالی معاونت سے واٹر سپلائی اسکیم پایہ تکمیل

چترال (ڈیلی چترال نیوز ) چترال شہر کے نیبرہڈ کونسل زرگراندہ میں پینے کے پانی کا سنگین مسئلہ حل کرنے کے لئے یورپین یونین کے سی ڈی ایل ڈی پروگرام کے تحت 10لاکھ روپے کی مالی معاونت سے واٹر سپلائی اسکیم پایہ تکمیل کو پہنچ گئی جس میں نیبرہڈ کونسل نے بھی 5لاکھ روپے خرچ کی اور منصوبے کی نگرانی کا فریضہ بھی انجام دیا ۔ جمعہ کے روز تحصیل ناظم مولانا محمد الیاس اور نائب تحصیل ناظم خان حیات اللہ خان اورعلاقے عمائدین نے باضابطہ طور پرمنصوبے کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر نیبرہڈ کونسل کے ناظم منظور احمد ایڈوکیٹ نے کہاکہ تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی کی وجہ سے زرگراندہ ایریا میں پینے کے پانی کا مسئلہ گھمبیر صورت حال اختیار کرگئی تھی اور لائن کی توسیع ضروری تھی جس کے لئے وہ سی ڈی ایل ڈی پروگرام اور واٹر اینڈ سینی ٹیشن یونٹ کے ساتھ ساتھ صوبائی حکومت ،ضلعی انتظامیہ اورتحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن چترال کا علاقے کے عوام کی طرف سے خصوصی طور پر مشکور ہیں۔ انہوںنے ڈبلیوایس یوکے مینجمنٹ منیراحمداوردیگراسٹاف کاشکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ رمضان المبارک مہینے میں ڈبلیوایس یوکے عملے نے ہفتے کے سات دن کام جاری رکھاجوکہ قابل تحسین ہیں ۔انہوں نے پانی کے صارفیں سے پروزراپیل کرتے ہوئے کہاکہ پانی کے ضائع کوروکنے کے لئے ہرممکن کوشش کریں۔اس موقع پرعلاقے کے عمائدین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سی ڈی ایل ڈی ،نیبرہڈناظم اورکونسلرزسمیت محکمہ ڈبلیوایس یوکے کارکردگی کوسراہتے ہوئے کہاکہ انہوںنے اپنی محدود وسائل کے اندر رہتے ہوئے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے اور منتخب بلدیاتی نمائندوں کا کردار بہت ہی اہم ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں