193

تحریکِ حقوقِ اپر چترال کے عہدہ داروں،عمائدین بونی کاکاغ لشٹ کے حوالے سے ایک اہم اجلاس کا انعقاد

بونی (نامہ نگار)منگل کے روز بونی میں تحریکِ حقوقِ اپر چترال کے عہدہ داروں،عمائدین بونی کا ایک اہم اجلاس زیرِ صدارت مختار احمد سنگین ؔ لال صدر تحریک حقوق اپر چترال منعقد ہوا۔اجلاس میں شوشل میڈیا پر کاغ لشٹ کو چند افراد کی طرف سے غیر زمہ داری کا مظاہرہ کراتے ہوئے سرکاری ملکیت ظاہر کرنے کی کوشش پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا گیا کہ حقیقت یہ ہے کہ قاق لشٹ ایک وسیع و عریض جگہ پر محیط یہاں کے نزدیکی عوام کی شاملات رہی ہے اور یہاں کے نزدیکی عوام کا اس پر زمانہ قدیم سے حقِ استفادہ چلا ارہا ہے۔۔جو افراد غیر زمہ دارنہ بیان جاری کرنا چاہتے ہیں کہ وہ کسی مخصوص ایریا کے لوگوں کو فائدہ پہنچائینگے یا سیاسی طور پر کسی پارٹی کو فائدہ پہنچائینگے۔لیکن وہ جان لیں کہ وہ عوام کی جذبات سے کھیل کر اپنا سب کچھ کھو رہے ہیں۔تحریک حقوق اپر چترال کے عہدہ دران و عمائدین بونی نے عوام کے تعاون سے رمضان شریف کے بعد اس سلسلے جامع پالیسی مرتب کرنے پر اتفاق کیا۔اس موقع پر تحریک کے کارکناں پرویز لال،سلطان نگاہ۔ جنگِ عظیم،ریٹائرڈ ایس۔ایم قربان علی، پرنس سلطان الملک، ظاہر الدین بابر، ایس،این پیرزادہ،شمس محمد۔ ایڈوکیٹ غلام علی شاہ،شجاعت علی صہباؔ وغیرہ موجو تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں