198

کم عمرلڑکوں کی طرف سے موٹرسائیکل چلانے پر پابندی کی اطلاق کو موثر بنانے کے لیے بونی میں خصوصی اجلاس

بونی (ںمائندہ ڈیلی چترال)تحصیلدار مستوج ربنوازخان کی زیرِ صدارت عمائیدین علاقہ،محکمہ پولیس کے افسراں اورصحافی حضرات کا  کم عمرنوجوانوں کی طرف سے موٹرسائیکل کی بےجا استعمال اور اس کے نتیجے میں آئےروز رونما ہونے والے دلخراش حادثات کی روک تھام کو یقینی بنانے کی خاطرخصوصی اجلاس ہوا،اس موقے پر متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ آج کے بعد کم عمر لڑکوں کی طرف سے موٹرسائیکل کاغیرقانونی استعمال اوراس کے تتیجے میں کسی بھی واقعے کی زمہ داری اسکے والدین پرعائد ہوگی،قانون کے ساتھ مذاق کرنے والے ان نو عمر نوجوانوں کے خلاف باقاعدہ ایف آئی آر کا اندراج کرکے موٹرسائیکل کو بحقِ سرکار ضبط کرنے کے ساتھ ساتھ 25ہزار روپے تک کا جرمانہ بھی کیا جائے گا۔اپر چترال کی انتطامیہ نے میڈیا کے زریعے سے والدین کوآخری مرتبہ متنبہہ کیا ہے کہ وہ اپنے18 سال سےکم عمر بچوں کوموٹرسائیکل چلانے کی ہرگز اجازت نہ دے،بصورتِ دیگرآج کے بعد انکے خلاف کسی بھی قسم کے سخت سے سخت قانونی کاروائی سے دریع نہیں کیا جائے گا،جو کہ انکےبچوں کے مستقبل پر بھی اثرانداز ہوسکتاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں