173

شندور روڈ کی تعمیر میں مسلسل تاخیر کے خلاف پیرکے روز سے مستوج آر سی سی پل پر دھرنے کا آغاز

چترال ( محکم الدین ) اپر چترال کے کئی دیہات پرواک ,اوی ,میراگرام , سنوغر ,مستوج , یارخون , لاسپور کے عوام نے بونی شندور روڈ کی تعمیر میں مسلسل تاخیر کے خلاف پیرکے روز سے مستوج آر سی سی پل پر دھرنے کا آغاز کیا ہے . سینکڑوں احتجاجی مظاہرین کی نمایندگی معروف عالم دین قا ضی احتشام الدین کر رہے ہیں . میڈیا سے بات کرتے ہوئے علاقے کے ناظم نے کہا . کہ گذشتہ پندرہ سالوں سے مستوج روڈ کی تعمیر اور پختگی کے حوالے سے عوام مطالبہ کرتے آرہے ہیں . لیکن ہر آنے والی حکومت وعدے کرتی ہے . لیکن عملی کام سے انحراف کیا جا رہا ہے . جس کے نتیجے میں سیاحوں اور مقامی لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے . انہوں نے کہا . کہ تنگ آمد بجنگ آمد کے مصداق اب لوگ کشتیاں جلا کر میدان میں اترنے پر مجبور ہوئے ہیں . اور اسے منطقی انجام تک پہنچائے بغیر واپس نہیں لوٹیں گے . انہوں نے کہا . کہ 150 افراد نے قرآن پر قسم کھا کر فیصلہ کیا ہے . کہ ہر حالات کا مقابلہ کریں گے . لیکن حکومت سے کام شروع کرنے کی یقین دھانی کے بغیر احتجاج سے واپس نہیں لوٹیں گے . انہوں نے کہا . اگر حکومت اور ضلعی انتظامیہ کی طرف سے اس احتجاج کو سنجیدہ نہیں لیا گیا . تو شندور فیسٹول کے گھوڑے اور دیگر سامان کو لے جانےنہیں دیا جائے گا . اور اس کے نتیجے میں حالات بگڑ بھی سکتے ہیں . تاہم عوام کو اس کی کوئی پرواہ نہیں . انہوں نے کہا . کہ مستوج اور ملحقہ تمام علاقوں کا صرف ون پوائنٹ ایجنڈا ہے . اور وہ بونی شندور روڈ کی تعمیر ہے . جسے ہر صورت میں تعمیرکیا جانا چاہیے انہوں نے اس بات پر تعجب کا اظہار کیا . کہ حکومت سیاحت کی ترقی کے حوالے سے بلند بانگ دعوےکرتی ہے . لیکن حقیقت اس کے بالکل برعکس ہے . انہوں نے کہا . کہ اجتجاجی پلان کے تحت روزانہ روڈ بلاک میں ایک ایک گھنٹے کا اضافہ کیا جائے گا . جبکہ دھرنا چوبیس گھنٹے جاری رہے گا . اور احتجاج کا یہ سلسلہ اس وقت تک جاری رہے گا . جب تک سڑک پر کام شروع نہیں کیا جاتا یا اس کی تعمیر سے متعلق مقامی لوگوں کو تحریری یقین دھانی نہیں کی جاتی . واضح رہے . کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف نے بونی شندور روڈ , چترال گرم چشمہ روڈ اور کالاش ویلیز روڈ کی تعمیر کا اعلان کیا تھا . لیکن حکومت کی تبدیلی کے بعد اب تک کسی بھی سڑک کی تعمیر کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکا ہے . جس کا لوگ مطالبہ کر رہےہیں .

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں