223

گولین گول میں گلئیشر پگھلنے سے سے شدیدسیلاب آگیاہے ۔ذرائع کے مطابق بوبکہ اورازغورمیں گھر بہہ گئے

چترال ( محکم الدین ) چترال کے خوبصورت سیاحتی مقام گولین کے ازغور گلئشیر کےپھٹ جانے سے زبردست سیلاب آیا ہے. گلئشیر کے پھٹ جانے کے نتیجےمیں درجنوں درخت اکھڑ کر سیلابی ریلے میں بہہ گئے . اور یہ درخت بوبکا گاوں کےقریب سیلاب کا رخ تبدیل کر دیا . جس سے گاوں میں دو افراد سردار قادر اور سرور قادر کے گھروں , تین دکانوں اور فصلوں کو نقصان پہنچا ہے . سیلاب کے نقصانات کا جائزہ لینے کیلئے چیرمین ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر منیجمنٹ ڈپٹی کمشنر چترال اور اسسٹنٹ کمشنر چترال موقع پر پہنچ گئے ہیں . ذرائع کے مطابق سیلاب سے علاقے میں کافی نقصانات ہوئے ہیں . لیکن اطلاعات کے حصول میں مشکلات کے باعث مکمل معلومات نہ ہو سکی ہیں . سیلاب کی وجہ سے 108 میگاواٹ گولین ہائیڈل پاور سٹیشن کا پانی بند کر دیا گیا ہے . تاہم بجلی گھر سٹور شدہ پانی سے بجلی دے رہا ہے . درین اثنا امدادی ٹیمیں اور ریسکیو 1122علاقے میں پہنچ گئی ہیں . اور متاثرین کو محفوظ مقامات پہنچانے کے سلسلے میں امداد کر رہے ہیں . واضح رہے . کہ 2015 کے بعد گلئشیر کے پھٹنے کا یہ پہلا واقعہ ہے .

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں