204

سرکاری ملازمین 63 سال کی عمر میں ریٹائر ہوں گے، بل متفقہ طور پر منظور

خیبرپختونخوا اسمبلی نے سرکاری ملازمین کی 60 کی بجائے 63 سال کی عمر میں ریٹائرمنٹ سے متعلق بل متفقہ طور پر منظور کرلیا۔

صوبائی اسمبلی کی جانب سے منظور کردہ بل کے مطابق سرکاری ملازمین کیلئے گولڈن ہینڈ شیک یا اپنی مرضی سے ریٹائرمنٹ کی عمر 45 تا 55 سال مقرر کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ یہ فیصلہ وزیراعلٰی محمود خان نے کابینہ اجلاس کے موقع پر کیا تھا تاہم شہاب الدین ایڈوکیٹ نے اسے ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کیا تھا۔

شہاب الدین کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کے اس فیصلے سے نہ صرف صوبے میں بےروزگاری کا مسئلہ سامے آسکتا ہے بلکہ اس کے ساتھ پروموشن کا عمل بھی تعطل کا شکار ہوسکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں