235

پا کستان تحریک انصا ف چترال کی طرف سے یوم تشکر منا یا گیا

چترال (نامہ نگار)تحریک انصاف چترال کی طرف سے یو م تشکر منا یا گیا۔ سینکڑوں کا رکنا ن نے تحریک انصاف چترال کے سیکرٹیریٹ میں منعقدہ تقریب میں شر کت کی۔ تفصیلا ت کے مطا بق پورے پاکستان کی طرح چترال میں بھی یو م تشکر منا یا گیا۔ اس حو الے سے ایک تقریب پا کستان تحریک انصاف کے سیکرٹیریٹ میں منعقد کیا گیا جس میں سینکڑون کا رکنان نے شر کت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر تحریک انصاف چترال نے کہا کہ عمران خان نے نیا پا کستان کی جو جدو جہد 1996ء میں شروع کی تھی اسکو عملی جا مہ پہنا نے کا آغا ز ہو چکا ہے اور ملک کو لوٹ کر اپنی تجو ریاں بھر نے وا لوں کا کڑا احتساب شروع ہو چکا ہے۔ انشاء اللہ تحریک انصاف کی حکومت اپنی پا نچ سا لہ مدّ ت میں ان لٹیروں سے لو ٹی ہوئی دولت وا پس لائیگی اور پا کستان کے غریب ترین طبقے کو اُ پر اُٹھا نے کے لئے یہ وسائل استعمال کئے جا ئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ 25جو لا ئی کو جو لوگ یوم سیا ہ کے طور پر منا نے رہے ہیں وہ در اصل اپنے کا لے کر توتوں پر ما تم کررہے ہیں۔ تحریک انصاف نے ان سیا سی مدا ریوں کو قوم کے سامنے بے نقاب کر دیا ہے۔ اور انکو اس بات کا یقین ہو چکا ہے کہ ان کا سیا سی مستقبل تاریک ہے اور سیاہ ہے۔ اسی لئے وہ یوم سیا ہ منا نے میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل میں 25جو لائی کی تاریخ پاکستان میں 14اگست کے بعد مقدّس ترین دن کے طور پر منا یا جائیگا جس میں پا کستان کے لو گوں نے گڑے سڑے نظا م کی اصلا ح کی خا طر تحریک انصاف کے ایجنڈے انصاف، انسا نیت اور خود اری کے اصو لوں کو ووٹ دیکر سیا سی ما فیا ز کو شکست دی ہے۔تقریب کے آخر میں مٹھا ئیاں تقسیم کی گئیں اور دعا سے تقریب کا احتتام کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں