272

وزیر اعظم پاکستان کے شجر کاری مہیم پلانٹ فار پاکستان کے سلسلے ضلعی انتظامیہ کے نگرانی بونی اپر چترال میں خصوصی تقریب۔

چترال(محمدذکرزخمی)ضلعی انتظامیہ اپر چترال،محکمہ جنگلات، اور اے۔کے۔ار۔ایس۔پی کے اشتراک سے بونی ریسٹ ہاوس میں شجری کاری مہیم کے سلسلے خصوصی تقریب منعقد کی گئی۔ جس میں ڈپٹی کمشنر اپر چترال شاہ سعود، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد عرفان الدین،سی۔ڈی۔او محکمہ جنگلات چترال جمیل،ٓرپی ایم آغاخان فاوئڈیشن اپر چترال پیر سجاد حسین، تحصیل کونسلر سردار حکیم، وی۔سی ناظم احسان لال،صدر تجار یونین بازار بونی محمد شفع، ار۔ایف۔او بونی نذیر، ایس۔ایچ۔او تھانہ بونی ظہور الدین وغیرہ نے شرکت کی۔شجر کاری مہیم میں ڈپٹی کمشنر اپر چترال شاہ سعود اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد عرفان الدین نے ریسٹ ہاوس بونی میں دیودار کا پودا لگاکر شجر کاری مہیم کا باقاعدہ آغاز کردیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر اپر چترال شاہ سعود اپنی تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے اس مہیم کی افادیت پر روشنی ڈالتے ہوئے لوگوں میں شغور اُجاگر کرنے پر زور دیا اور داروں کے ساتھ سول سوسائٹی کو بھر پور کردار ادا کرنے کی تاکید کی ”ہر بشر دو شجر“ کے نعرہ کے ساتھ اس مہیم کے بارے سی۔ڈی۔او فارسٹ چترال جمیل نے کہا کہ اس نعرہ کونہ صرف بونی بلکہ پورا اپر چترال میں پھیلایا جائیگا۔ تاکہ ہر فرد کم از کم دو پودے لگا کر اس علاقے کو سر سبز شاداب کرنے اور سیلاب کی راہ میں روکاوٹ ڈالنے میں اپنا کردار ادا کریں۔ مختصر تقریب کے بعد محکمہ جنگلات کی طرف سے مفت پودے بھی تقسیم کیے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں