239

جماعت اسلامی کے شعبہ فہم دین کے زیر اہتمام ‘فہم قرآن کلاس ‘سات روز تک چترال پولو گراونڈ میں جاری رہنے کے بعد اتوار کے روز روح پرور احتتامی تقریب

چترال (نمائندہ ڈیلی چترال) جماعت اسلامی کے شعبہ فہم دین کے زیر اہتمام ‘فہم قرآن کلاس ‘سات روز تک چترال پولو گراونڈ میں جاری رہنے کے بعد اتوار کے روز روح پرور احتتامی تقریب اور اجتماعی دعا کے ساتھ احتتام پذیر ہوئی جس میں ملک کی سلامتی استحکام اور کشمیر بھائیوں کی جدوجہد آزادی کی کامیابی کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں جس کے دوران فرزندان توحید نے دعا کے لئے ہاتھ بلند کرتے ہوئے رو رو کردعا مانگنے سے رقت امیز منظر پیش آئی۔ معروف مبلغ اور عالم دین مولانا محمد اسماعیل نے ایک ہفتے کی اس کلاس میں قرآن پاک کے مختلف موضوعات پر ہر روز صبح نماز فجر کے بعد ڈیڑھ گھنٹے پر محیط لیکچر دیتے رہے جس میں چترال شہر اور مضافاتی علاقوں سے سینکڑوں مردو خواتین باقاعدگی سے شرکت کی جبکہ احتتامی دن شرکاء کی تعداد دس ہزار سے بھی تجاوز کرگئی تھی۔ درین اثناء امیر جماعت اسلامی لویر چترال مولانا جمشید احمد نے فہم القرآن کلاس کے انعقاد میں تعاون کرنے اور اس پروگرام میں شرکت کرنے والوں کا شکریہ ادا کیاہے۔ انہوں نے مولانا محمد اسماعیل کا بھی شکریہ ادا کیا ہے کہ وہ گزشتہ کئی سالوں سے تصور دین سے عوام کو آگاہ کرنے کے لئے وقت دیتے رہتے ہیں جس کے لئے چترال کے عوام ان کی درازی عمر کے لئے بھی دعا گوہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں