269

ملک کی بہتری کیلئے اہم اقدامات کی ضرورت ہے۔اثرہ اسلم

یورپ(چیف اکرام الدین) سیاسی وسماجی کارکن محترمہ اثرہ اسلم نے کہا کہ ملک و قوم کی بہتری کیلئے ہم سب کو متفق و متحد ہونا بہت ضروری ہے کیونکہ ملک کی ترقی عوام کی متفق اور متحد ہونے سے ہوتی ہے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ملک و قوم تباہی کی طرف گامزان ہے بیروزگاری اور مہنگائی کی وجہ سے ملکی عوام پریشان ہے اور ذہنی بیماری میں مبتلا ہے جو عوام کے ساتھ ظلم و زیادتی ہے سیاسی و سماجی کارکن محترمہ اثرہ اسلم نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز نیوز ایجنسی یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے پر زور مطالبہ ہے کہ بے روزگاری اور مہنگائی کے خاتمے کے لیے اہم اقدامات کریں تا کہ ملک سے بیروزگاری اور مہنگائی کا خاتمہ ہو سکے اور اس کے ساتھ ساتھ حکومت وقت ملکی عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کریں تا کہ عوام کے مسئلے مسائل و مشکلات حل ہو سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں