232

خیبر پختون خواہ کے گورنر ہاوس میں تعینات 26 ملازمین کو ان کے متعلقہ محکموں میں واپس بھیج دیا گیا۔

یورپ(چیف اکرام الدین)خیبر پختونخوا کے گورنرہاؤس میں تعینات 26 ملازمین کو ان کے متعلقہ محکموں میں واپس بھیج دیا گیا گورنر ہاؤس پشاور سے جاری اعلامیہ کے مطابق گورنرہاؤس اور سیکرٹریٹ پشاورکے 26 ملازمین کو واپس اپنے محکموں کو بھیجنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔ گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان کی ہدایت پر اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ کو مذکورہ ملازمین کو دیگر محکموں میں ایڈجسٹ کرنے کے احکامات بھی ارسال کردیئے محکموں کو واپس بھجوائے جانے والے ملازمین میں اسکیل 18 سے کلاس فور کے ملازمین شامل ہیں۔ جن میں ڈپٹی سیکرٹری، پرائیویٹ سیکرٹریز، پرسنل اسسٹنٹ، سیکشن آفیسرز، سپرنٹنڈنٹ، اسسٹنٹس، اسٹینوگرافرز، جونیئر و سینئرکلرکس، ڈرائیورز اورنائب قاصد شامل ہیں۔ مذکورہ ملازمین کو واپس کرنے سے گورنر ہاؤس کے بجٹ میں سالانہ 25 ملین روپے کی بچت ہوگی۔ترجمان گورنر ہاؤس کے مطابق شاہ فرمان نے 12 ماہ کے عرصہ میں سابق گورنرز کے مقابلے میں صرف 6 گھنٹے ہیلی کاپٹر استعمال کر کے نہ صرف قومی خزانہ کی بچت کی بلکہ سادگی اور کفایت شعاری کی عمدہ مثال بھی قائم کی۔ترجمان کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر عمل کرکے گورنرہاؤس پشاورمیں تزئین وآرائش بھی نہیں کی گئی جس کی وجہ سے لاکھوں روپے کی بچت ہورہی ہے۔پشاور گورنر ہاؤس سے 26 ملازمین متعلقہ محکموں کو واپس خیبر پختونخوا کے گورنرہاؤس میں تعینات 26 ملازمین کو ان کے متعلقہ محکموں میں واپس بھیج دیا گیا۔گورنر ہاؤس پشاور سے جاری اعلامیہ کے مطابق گورنرہاؤس اور سیکرٹریٹ پشاورکے 26 ملازمین کو واپس اپنے محکموں کو بھیجنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان کی ہدایت پر اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ کو مذکورہ ملازمین کو دیگر محکموں میں ایڈجسٹ کرنے کے احکامات بھی ارسال کردیئے محکموں کو واپس بھجوائے جانے والے ملازمین میں اسکیل 18 سے کلاس فور کے ملازمین شامل ہیں۔جن میں ڈپٹی سیکرٹری، پرائیویٹ سیکرٹریز، پرسنل اسسٹنٹ، سیکشن آفیسرز، سپرنٹنڈنٹ، اسسٹنٹس،اسٹینوگرافرز، جونیئر و سینئرکلرکس، ڈرائیورز اورنائب قاصد شامل ہیں۔ مذکورہ ملازمین کو واپس کرنے سے گورنر ہاؤس کے بجٹ میں سالانہ 25 ملین روپے کی بچت ہوگی ترجمان گورنر ہاؤس کے مطابق شاہ فرمان نے 12 ماہ کے عرصہ میں سابق گورنرز کے مقابلے میں صرف 6 گھنٹے ہیلی کاپٹر استعمال کر کے نہ صرف قومی خزانہ کی بچت کی بلکہ سادگی اور کفایت شعاری کی عمدہ مثال بھی قائم کی ترجمان کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر عمل کرکے گورنرہاؤس پشاورمیں تزئین وآرائش بھی نہیں کی گئی جس کی وجہ سے لاکھوں روپے کی بچت ہورہی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں