199

گذشتہ روزخیبرپختونخوا حکومت کی طرف پیٹ کے کیڑوں کے خاتمے ادویات کھانے سے چترال کے مختلف علاقوں میںدرجنوں بچوں کے حالت غیر

چترال(ڈیلی چترال نیوز)گذشتہ روزخیبرپختونخوا حکومت کی طرف پیٹ کے کیڑوں کے خاتمے ادویات کھانے سے چترال کے مختلف علاقوں میںدرجنوں بچوں کے حالت غیرہوگئی ۔نیم بے ہوشی کے حالت میںمقامی ہسپتالوںمیں پہنچایاگیاجہاں طبی امداد دینے کے بعدانہیں فارع کردیاگیا۔اتفصیلات کے مطابق اپرچترال اورلوئرچترال کے دیزگ، کوشٹ ،پرئیت ،موغ ،جیتور اوردیگرعلاقوں میں درجنوں بچے بچیوںکے حالات غیرہوئے تھے اُن کومقامی ہسپتال وںمیں طبی امداد دینے کے بعدفارع کردیاگیا۔ایل ایچ ڈبلیوکواڈینٹرڈاکٹرسلیم سیف اللہ نے کہاکہ پیٹ کے کیڑے طفیلی ہوتے ہیں اورانسانی آنتو ں میں رہتے ہیں اوربچوں کی غذائی کیفیت ،سکول کارکردگی پرمنفی طوراثراندازہوتے ہیں ان حالات کومددنظررکھتے ہوئے حکومت خیبرپختونخوا کی جانب سے پانچ سے سترا سال کے بچوں میں پیٹ کے کیڑوں کے خاتمے کی مفت اورمحفوظ دوا کے لئے ضلع کے کسی قریبی سرکاری یانجی اسکولزکے اساتذہ کوتربیت دی ہے کہ وہ متعلقہ سکول میں ادویات فراہم کرسکیں ۔انہوں نے بتایاکہ والدین کواس سلسلے میں پریشان ہونے ضرورتنہیں ہے چونکہ تمام اساتذہ کوپہلے سے تربیت دینے کے ساتھ آگاہ کیاہے کہ کیڑے مارادویات خالی پیٹ بچوں کودینے پراُن کے معدے کی شکایت ہوسکتی ہے ۔اساتذہ کوپہلے س بتایاگیا۔انہوںنے کہاکہ صوبائی حکومت کی طرف سے صوبہ کے 19 اضلاع میں پانچ سے سترہ سال کے بچوں کو کیڑے مار ادویات کھلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جو محکمہ تعلیم اور صحت کے اشتراک سے مکمل کیا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ جو بچے پہلے مرحلہ سے رہ جائے انہیں پانچ نومبر کو دوبارہ گولیاں کھلائی جائیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں