208

کلاشہ وار کو تحریر میں لاکر اسے محفوظ بنانے کا کام یو ایس ایڈ کی مالی معاونت سے اے وی ڈی پی نے انجام دی ہے۔ایم پی اے وزیرزادہ

چترال (نمائندہ ڈیلی چترال ) چیئر مین ڈسٹرکٹ ڈیویلپمنٹ ایڈوائزری کمیٹی وزیر زادہ نے کہاہے کہ قدیم تہذیب کے حامل اور چترال کے دیسی باشندوں کی زبان کلاشہ وار کو تحریر میں لاکر اسے محفوظ بنانے کا کام یو ایس ایڈ کی مالی معاونت سے ایون اینڈ ویلیز ڈیویلپمنٹ پروگرام (اے وی ڈی پی ) نے انجام دی ہے جس کے تحت اس قدیمی زبان کی معدومیت کا خطرہ ٹل گئی ہے۔ گزشتہ روز پشاور میں محکمہ کلچر کے اسسٹنٹ ڈائرکٹر ریاض خان کے ساتھ ملاقات کے موقع پر انہوںنے یوایس ایڈ کی معاونت سے چھاپ شدہ کتابوں کا سیٹ انہیں پیش کرتے ہوئے کہاکہ ان میں کالاش لوک گیت، لوک قصے، ضرب الامثال اور دوسرے موادکو کالاشہ زبان میں محفوظ کئے گئے ہیں جبکہ اگلے مرحلے میں ان کے ترجمے بھی چھاپ دئیے جائیں گے۔ اسسٹنٹ ڈائرکٹر ریاض خان نے اے وی ڈی پی اور یو ایس ایڈ کی اس کاوش کو سراہا اور صوبائی محکمہ ثقافت کی طرف سے اس سلسلے میں ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں