186

ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن چترال لوئر کے زیر اہتمام کلب کنونشن گذشتہ روز ڈسٹرکٹ کونسل ہال چترال میں منعقد

چترال (نامہ نگار)ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن چترال لوئر کے زیر اہتمام کلب کنونشن گذشتہ روز ڈسٹرکٹ کونسل ہال چترال میں منعقد ہوا جس کی صدارت صدر ڈی ایف اے ظفر علی شاہ العمروف گل آغا نے کی۔ کلب کنونشن میں لوئر چترال سے تعلق رکھنے والے ڈی ایف اے کے ساتھ رجسٹرڈ 24کلبوں کے نمائندگان نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈی ایف اے کے نائب صدر محمد عباس نے کلب کنونشن کے اغراض و مقاصد بیان کرتے ہوئے کہا کہ ڈی اےف اے کی عبوری کابینہ نے ایسوسی ایشن کو مضبوط بنانے کی غرض سے اس کنونشن کا انعقاد کیا ہے ۔ ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلیٰ حسین احمد نے ایسوسی ایشن کے پس منظر، قیام اور ابتک کی کارکردگی کے بارے میں شرکاءکو تفصیلی بریفنگ دی ۔ انہوںنے کہا کہ انتھک محنت اور کوششوں کے بعد ڈی ایف اے ایک مقام حاصل کر چکا ہے اور نوجوانوں کی امیدیں اس سے وابستہ ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ کچھ عرصہ پاکستان میں فٹ بال فیڈریشن کی معطلی کی وجہ سے ڈی ایف اے کی سرگرمیاں بھی کم ہو گئی تھیں مگر اب ایسوسی ایشن فعال ہوچکا ہے، اگلے مہینے نئے کلبوں کی رجسٹریشن ہوگی جسکے بعد پاکستان فٹبال فیڈریشن کی زیر نگرانی ڈی ایف اے کے انتخابات منعقد ہونگے۔انہوںنے کہا کہ 2014سے قبل چالیس سے زائد کلب ڈی ایف اے کیساتھ رجسٹرڈ تھے مگر گذشتہ پانچ سال کے دوران صرف 24کلبوںنے اپنی رجسٹریشن کاتجدید کرایا ہے اور اسوقت صرف وہی کلب رجسٹرڈ مانے جائےنگے۔ انہوںنے شرکاءپر زور دیکر کہا کہ کلبوں کے سربراہوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ ڈی ایف اے کو مضبوط بنانے میں اپنا کردار ادا کریں کیونکہ ڈی ایف اے ان کلبوں کا نمائندہ ادارہ ہے۔ انہوںنے کہا کہ انشاءاللہ اسی مہینے چترال میں انٹر کلب فٹ بال چمپئن شپ کا انعقاد کرایا جائےگا۔ انہوںنے ڈی ایف اے کابینہ کے فیصلوں سے بھی شرکاءاجلاس کو آگاہ کیا اور تمام شرکاءسے ان فیصلہ جات کی توثیق لے لی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں