780

بھُلکڑ……..تحریر: شگفتہ مسکین۔ فرانس

بابا جی بہت بھلکڑ ہو گئے ہیں،

اس نے گلی میں پاس سے چپ چاپ گذرتے

اپنے بوڑھے باپ کی طرف اشارہ کیا۔

اکثر گھر کا راستہ بھول جاتے ہیں،

کئی بار کھانا میز پر ہی پڑا رہتا ہے،

انہیں کھانا، کھانا بھی یاد نہیں رہتا،

دوائیں ٹوکری میں پڑی رہتی ہیں،

کبھی لیتے ہیں کبھی نہیں لیتے،

بڑی عمر بھی ایک عذاب ہے،

یاداشت ہی ٹھکانے نہیں رہتی،

تم تو جوان ہو

میں نے اس کے سر کی طرف اشارہ کیا،

یاداشت تو تمہاری بھی جواب دے گئی ہے،

تم تو ان کا حال تک پوچھنا بھول جاتے ہو

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں