318

اسماعیلی کمیونٹی کے رضاکار چترال کے خستہ حال سڑکوں کی مرمت اپنی مدد آپ کے تحت کرنے پر مبارکباد اور داد تحسین کے مستحق ہیں۔چیئرمین انسانی حقوق

چترال /انسانی حقوق کے چیئرمین نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ نے ایک اخباری بیان میں چترال کے خستہ حال سڑکوں خصوصاًچترال ٹاون میں چیوپل سے لیکرسنگور تک اسماعیلی کمیونٹی کے رضاکاروں کی طرف سے اپنی مدد آپ کے تحت سڑکوں کی مرمت کرنا ایک نیک اور قابل ستائش اقدام ہے۔جس کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے۔اُنہوں نے اس موقع پراسماعیلی کمیونٹی کے روحانی پیشواپرنس کریم آغاخان کو اُن کی سالگرہ پر مبارکباد بھی دی۔اُنہوں نے چترال میں فلاحی کاموں کے سلسلے میں اسماعیلی کمیونٹی اورآغاخان نیٹ ورک کی کاوشوں کو بھی سراہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں