213

چترال کے کئی گوداموں اور سیل پوائنٹ میں گندم کی نایابی کی وجہ سے غریب لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا

چترال (محکم الدین) چترال کے کئی گوداموں اور سیل پوائنٹ میں گندم کی نایابی کی وجہ سے غریب لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ اور لوگوں نے مطالبہ کیا ہے۔ کہ حکومت اور محکمہ فوڈ فوری طور پر گوداموں میں گندم کی فراہمی کو یقینی بنا کر مشکلات سے نجات دلائے۔ موجودہ حکومت میں جہاں دوسرے اشیاء کی قیمتیں آسمان باتیں کر رہی ہیں۔ وہاں آٹے کی قیمت کو بھی پر لگ گئے ہیں۔ اس لئے غریب لوگ گودام سے گندم خرید کر اپنی ضرورت پوری کرتے ہیں۔ جو کہ بازار کے آٹے کے مقابلے میں سستا پڑتا ہے۔ اور آٹے کی کوالٹی بھی اچھی ہوتی ہے۔ حالیہ دنوں میں مسلسل برفباری کے سبب خراب راستوں کی وجہ سے آٹے کی اضافی قیمت وصول کی جاتی ہے۔ اور مصنوعی مہنگائی کی وجہ سے لوگوں پر اضافی بوجھ پڑا ہے۔ اس لئے حکومتی گرین گوداموں سے گندم رعایتی قیمت پر دستیاب ہے۔ لیکن حالیہ دنوں میں گرین گوداموں سے بڑی مقدار میں گندم فروخت ہونے کے بعد اب لوگوں کو گندم کی قلت کا سامنا ہے۔ کیونکہ گندم کا مزید اسٹاک ان جگہوں میں نہیں پہنچایا گیا ہے۔ چترال کے مختلف گودام، ایون، بمبوریت اور دیگر کئی مقامات سے اس قسم کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ جہاں لوگوں نے وزیر اعلی خیبر پختونخوا، منسٹر فوڈ، ڈائریکٹر فوڈ اور متعلقہ ادروں کے آفیسران سے پُر زور مطالبہ کیا ہے۔ کہ اُن کے گرین گوداموں میں فوری طور پر گندم سٹاک کیا جائے۔ تاکہ مزید ناخوشگوار موسمی حالات کی وجہ سے اُنہیں خوراک کی قلت کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ اور وہ اپنے پاس اصتاک کر سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں