311

اسپیشل اسسٹنٹ مقرر ہونے پر وزیر زادہ کو مبارک بادیوں کا سلسلہ جاری ہے

پشاور(نمائندہ / وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے اسپیشل اسسٹنٹ مقرر ہونے پر وزیر زادہ کو مبارک بادیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ جمعہ کے روز صوبے کے مختلف حصوں سے آنے والے اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے عمائدین نے سول سیکرٹریٹ میں ان کے دفتر میں انہیں مبارک باد پیش کرتے ہوئے انہیں ہار پہنائے اور ان کے ساتھ تصویربنواتے رہے۔ انہوں نے وزیر زادہ کو مشیر مقرر ہونے پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ چترال کے عوام اور اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے ہی بلکہ دوسرے اضلاع کے عوام بھی ان سے امیدیں وابستہ کئے ہوئے ہیں کیونکہ ایم پی اے بننے کے بعد انہوں نے اپنی عوانم دوستی اور بہترین صلاحیتوں کا لوہا منواکر ہر ملنے والے دل میں گھر کرلیا ہے۔ دریں اثنا ء چترال سے تعلق رکھنے والے افراد بھی کثیر تعداد میں ان کو مبارک باد پیش کرنے دفتر آتے رہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں