33

گردش زمانہ اور حالات و واقعات بدلنے میں دیر نہیں لگتی ۔ ایسے ہی اچانک رنج و الم کے شکار بمبوریت کے مقام بتریک کے ایک کالاش خاندان نے تمام مسلم اور غیر مسلم مخیر حضرات سے امداد کی اپیل

چترال ( محکم الدین ) گردش زمانہ اور حالات و واقعات بدلنے میں دیر نہیں لگتی ۔ ایسے ہی اچانک رنج و الم کے شکار بمبوریت کے مقام بتریک کے ایک کالاش خاندان نے تمام مسلم اور غیر مسلم مخیر حضرات سے امداد کی اپیل کی ہے ۔ اور کہا ہے ۔ کہ اُنہیں سہارا دے کر مزید بکھرنے سے بچایاجائے ۔ خاندان کے واحد کفیل افضل خان کے مطابق اُن کے خاندان پر اُفتاد اُس وقت آن پڑی ۔ جب اُن کے سادہ لوح بڑے بھائی کو جنگل کے ایک تنازعے میں اندھی گولی سے ہلاک ہونے والے ایک شخص کے قتل کا مجرم ٹھہرا کر جیل میں ڈال دیا گیا ۔ جس کا صدمہ برداشت نہ کرتی ہوئی والدہ اور بہن بیمار پڑ گئے ۔ اور اسی غم میں فوت ہو گئے ۔ ماں ، بہن کی علالت ، تدفین کی رسومات کی آدائیگی ، بھائی کیلئے وکلاء کی فیس گھر کے اخراجات ناقابل برداشت تھے ۔ اس لئے گاءوں کا ایک شخص اس شرط پر سات لاکھ روپے قرض دینے پر راضی ہوا ۔ کہ چودہ من اخروٹ جس کی مالیت ایک لاکھ 80ہزار روپے بنتی ہے ۔ سالانہ سود پر ادا کرنے پڑیں گے ۔ اور اگر دو سال آدائیگی نہ ہو ئی ۔ تواصل زر اور سود کے بدلے میں وہ میری ایک قطعہ زمین پر قبضہ کریں گے ۔ مجبوری اتنی ناقابل برداشت تھی ۔ کہ مجھے یہ شرائط ہر صورت ماننے پڑے ۔ دو سال مشکل سے سو د ادا کرتا رہا ۔ لیکن گذشتہ دو سالوں سے سود کی آدائیگی نہ ہونے کے سبب قرض خواہ اصل زر اور سود سمیت 9 لاکھ کی مجموعی قرض کے عوض زمین پر قبضہ کرنا چاہتا ہے ۔ ایک طرف قرض خواہ کا بوجھ اور دوسری طرف بڑے بھائی پارسل خان کی جیل میں ہارٹ اٹیک سے ہلاکت نے بیوہ اور یتیم بچوں کی مستقل ذمہ داری نے خاندان کو مزید معاشی مسائل سے دوچار کردیا ہے ۔ اور وہ انتہائی طور پر کسمپرسی کی حالت سے دوچار ہیں ۔ مجبوری اور غم و صدمے سے نڈھال افضل خان نے اشک بار آنکھوں سے تمام مخیر حضرات سے اپیل کی ہے ۔ کہ ان کے مجبور خاندان کو مزید مصائب سے دوچار ہونے سے بچانے کیلئے قرض کے 9لاکھ روپے کی آدائیگی میں اُن کی مدد کریں ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ ان کا گزارہ محنت مزدوری پر ہے ۔ اور وہ لاہور کے مختلف فیکٹریوں میں مزدوری کرتے ہیں ۔ جس سے اُن کے گھر کے اخراجات ہی پورے نہیں ہو رہے ۔ ایسے میں قرض کی بڑی رقم ادا کرنا اُن کیلئے ایک کوہ گران ہے ۔ انہوں نے توقع ظاہر کی ۔ کہ خدا کی زمین اچھے اور رحم دل لوگوں سے خالی نہیں ۔ اور ضرور مخیر بہن بھائی اُن کے خاندان کے بیوہ یتیم بچوں کو اس مصیبت سے نکالنے کیلئے مد د کریں گے ۔ مخیر حضرات موبائل نمبر 0344 9701411——-03449702200 اور 03424187316 پر رابطہ کر سکتے ہیں ۔

Print Friendly, PDF & Email

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں