439

اپر چترال کے کوراغ کے مقام پر چترال شہر سے بونی جانے والی فلائنگ کوچ اور بونی سے چترال آنے والی سوزوکی جیپ میں تصادم کے نتیجے میں پندرہ سے زائد مسافر زخمی

چترال (نمائندہ آج ) اپر چترال کے کوراغ کے مقام پر چترال شہر سے بونی جانے والی فلائنگ کوچ اور بونی سے چترال آنے والی سوزوکی جیپ میں تصادم کے نتیجے میں پندرہ سے زائد مسافر زخمی ہوگئے جن میں تین کی حالت نازک بتائی جاتی ہے جن میں سوزوکی ڈرئیور عدنان مراد ساکنہ کارگین مستوج شامل ہیں۔ زخمیوں میں سوزوکی جیپ کے مالک زار ولی شاہ اور ان کی بیٹی شامل ہیں۔ فلائنگ کوچ کے مسافروں کو تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال بونی میں داخل کئے گئے ہیں جن میں سے بعض کو ابتدائی طبی امداد کے بعد فارغ کردئیے گئے جبکہ شدید زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال چترال میں داخل کئے گئے۔ فلائنگ کوچ کے زخمیوں میں عبدالحمید ولد عبدالواحد ساکنہ کوشٹ، فرید احمد ایڈوکیٹ ولد نذیر احمد ساکن بروز، شجاعت احمد ولد رحمت وزیر ساکن بکرآباد، محمد صادق ولد محمد نظار ساکن کوراغ، شمس الدین ولد غازی خان ساکن میراگرام نمبر 2، ڈرائیور حضرت یوسف ولد اکبر خان نغر دروش شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں