318

کرونا وائرس مستوج میں اختیاطی انتظامات کا جائزہ،آرایچ سی ہسپتال مستوج کادورہ

اپرچترال (نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر اپر چترال شاہ سعود کی خصوصی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مستوج معظم خان اور تحصیلدار رب نواز گذشتہ بونی سے مستوج تک کے صورتِ حال کا جائزہ لینے مستوج کا دورہ کرکے کرونا وائریس سے پیدا شدہ صورتِ حال کے سلسلے حفاظتی اقدامات کا جائزہ لیا۔اور موقع پر مختلف اقدامات اٹھا لیے گئے۔ اے۔اے۔سی مستوج کے نگرانی میں ٹیم مستوج بازار کے متعدد دوکانیں بند کرکے سختی سے ہدایت کی کہ تا حکمِ ثانی اگر حکم عدولی کی گئی توسخت ترین کاروائی عمل میں جائیگی کیونکہ اس نازک صورتِ حال میں ہر کسی کو اپنے حصے کا کردار ادا کرنا چاہیے اور متنبہ کیا کہ بازار میں کسی بھی صورت لوگوں کی اجتماع کی اجازت نہیں دی جائیگی۔یاد رہے صوبائی حکومت کے آرڈر کے تحت ایشاء خورد و نوش کے دوکانوں کے علاوہ اکثر دوکانیں سختی سے بند کرنے کی ہدایت ہے۔ اس سلسلے میں انتظامیہ کے افسراں بازار کے علاوہ پی۔ٹی۔ڈی،سی ہوٹل مستوج،آر۔ایچ۔سی مستوج اور ہائی سکول مستوج کا بھی دورہ کرکے حالات سے آگاہی حاصل کی جہاں پی۔ٹی۔ڈی۔سی اور آر۔ایچ۔سی میں ائیسولیشن سنٹر بنائے گئے ہیں۔ اسی طرح صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ کے حکم پر پیر بونی بازار مکمل بند رہا جہاں صرف مخصوص دوکانوں کے علاوہ باقی سارے بازار شٹر ڈاوں تھی۔ اس عمل کو یقینی بنانے اور اشیاء خورد ونوش کی سٹاک کا جائزہ لینے کے لیے صدر بازار یونین بونی محمد شفیع بذاتِ خود بازار میں موجود رہ کر حالات کی نگرانی کرتے رہے۔ اشیاء خورد و نوش کی موجود اسٹاک اورار ایچ سی ہسپتال مستوج کے تمام انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں