304

لاک ڈاون نے دہاڑی دار طبقے کے لئے ناقابل برداشت مصیبت پیدا کردی ہے. تمام سابق کونسلرزمحتاج بہن بھائیوں کے لئے میدان عمل میں اتریں.صدر حمید علی شاہ

چترال / آل کسان کونسلرز ایسوسی ایشن ضلع چترال کے سابق صدر حمید علی شاہ نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاون نے دہاڑی دار طبقے کے لئے ناقابل برداشت مصیبت پیدا کردی ہے اور ان کے گھروں میں فاقوں کی دن کے آنے والے ہیں۔ ایک اخباری بیان میں انہوں نے کہاکہ ان حالات میں تمام سابق کونسلرز اورخصوصاًکسان کونسلروں کو چاہئے کہ وہ اٹھیں اور اپنے محتاج بہن بھائیوں کے لئے میدان عمل میں اتریں اور اپنے گاؤں اور محلے کے مخیر حضرات سے عطیات اکھٹا کرکے ایسے افراد کے لئے راشن کا انتظام کریں جن کا دارومدار روزانہ دہاڑی پر تھا۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ حالات کے مطابق کوئی نہیں کہہ سکتا ہے کہ لاک ڈاؤن کتنے عرصے تک جاری رہے گا اور اس وجہ سے پیدا ہونے والے مسائل کے لئے سابق کونسلر صاحبان حکومت کے شانہ بشانہ کام کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں