296

ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن اپر چترال کی طرف سے بنائے گئے عافیت گاہوں میں لوئر ڈسٹرکٹ سے آئے ہوئے تعدادمیں اضافہ

ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن اپر چترال کی طرف سے بنائے گئے عافیت گاہوں میں لوئر ڈسٹرکٹ سے آئے ہوئے کافی تعداد میں لوگ موجود ہیں۔ شاہ سعود ڈپٹی کمشنر اپر چترال بہمراہ محمد ریاض خان اسسٹنٹ کمشنر مستوج، معظم خان ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مستوج، سب ڈویژنل پولیس آفیسر مستوج ، تحصیلدار مستوج اور ڈاکٹر سردارنواز میڈیکل آفیسر ٹی،ایچ،کیو بونی عافیت گاہوں کا دورہ کئے۔ وہاں پر موجود لوگوں کے ساتھ تفصیلی گفتگو کئے۔ ان کے مسائل سن لئے۔ لوگوں نے سارےانتظامات کو تسلی بخش قرار دئیے۔ ڈپٹی کمشنر اپر چترال نے اپنے خطاب میں کہا کہ آپ یہ تصور نہ کریں کہ ڈی،سی ہمارے اوپر ظلم کر رہاہے۔ہم یہ سب کچھ حفظ ما تقدم کے بنیاد پر کر رہے ہیں۔ آپ ہر گز یہ خیال نہ کریں کہ ہم صحت مند ہیں اور ہمیں گھر جانے کیوں نہیں دیا جا رہا ہے۔ یہ وبا ایک خاموش قاتل ہے اور نہ چاہتے ہوئے یہ لگ جاتا ہے اور انسان اور اس کے جملہ خاندان کو مفلوج کر کے رکھ دیتا ہے۔ لہذا اپ اپنے اور اپنے گھروں والوں کی بقاء کی خاطر کچھ دنوں کے لئے ان عافیت گاہوں میں قیام کریں کیونکہ اسی میں ہی آپ سب کی فلاح ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں