310

عمران خان کے عوام دوست پالیسیوں کو دیکھتے ہوئے پاکستان کے نوجوانوں میں عوام کی خدمت کا جذبہ پیدا ہوا ہے/وائس پریزیڈنٹ گلشاد بی بی

غذر (محبت دانش سے) پاکستان تحریک انصاف خواتین ونگ گلگت بلتستان کے وائس پریزیڈنٹ گلشاد بی بی نے کہا ہے کہ یہ وزیراعظم عمران خان پر عتماد کا ثبوت ہے کہ چھ لاکھ سے زائد افراد ٹائگر فورس میں شامل ہوئے ہیں، عمران خان کے عوام دوست پالیسیوں کو دیکھتے ہوئے پاکستان کے نوجوانوں میں عوام کی خدمت کا جذبہ پیدا ہوا ہے۔ وہ ٹائیگر فورس کی صورت میدان میں نکل گئے ہیں۔ یہ نوجوان اصل تبدیلی چاہتے ہیں اس لیے موجودہ حکومت خصوصاً پاکستان تحریک انصاف ان نوجوان کے اس جذبے کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ اس طرح متحد، قربانی اور خدمت کے جذبے سے سرشار ہوکر ہم ہر حالات کا مقابلہ کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قوم خصوصاً نوجوانوں اکھٹے ہو سخت ترین حالات کا مقابلہ کرسکتے ہیں، ہمیں نوجوان پر بھروسہ ہے کہ وہ پاکستان کی ترقی کے لیے حکومت کا ساتھ دیں گے۔ انشاء اللہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کی قیادت میں پاکستان دن دگنی رات چوگنی ترقی کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں