318

چترال میں احساس پروگرام کے تحت ضرورت مندوں سے فیس طلب کرنے کی صورت میں پریس کلب کے فون نمبر پر رابطہ کریں/ظہیرالدین

چترال ( نامہ نگار ) ضلع لویر چترال میں چھ مختلف مقامات پر احساس پروگرام کے تحت ضرورت مندوں کو 12ہزار روپے فی کس تقسیم کا عمل جاری ہے جن میں موڑدہ، جغورلشٹ، ایون، بمبوریت، دروش اور گرم چشمہ شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق بعض مقامات پر 50روپے فی وصول کنندہ وصول کرنے کا سلسلہ شروع کیا گیا تھا جسے بعد میں مقامی رہنماﺅں کی مداخلت پر بند کیا گیا۔ گورنمنٹ مڈل سکول جغور لشٹ میں قائم سنٹر میں موجود سابق ویلج ناظم سجا د احمد خان نے بتایاکہ سنٹر میں50روپے فی خاتون لینے کا سلسلہ ان کی احتجاج پر بند کیا گیا جبکہ گرم چشمہ سے موصولہ رپورٹ کے مطابق گورنمنٹ ہائی سکول میں قائم سنٹر میں کوئی فیس وصول نہیں کیا گیا ۔ درین اثنا ءچترال پریس کلب کے صدر ظہیر الدین نے اپر اور لویر چترال کے اضلاع میں قائم ادائیگی سنٹروں میں آنے والوں پرزور دیا ہے کہ امدادی رقم حاصل کرتے ہوئے فیس طلب کرنے کی صورت میں پریس کلب کے فون نمبر 0943-413487اور ان کے موبائل فون نمبر 0345-9712425پر رابطہ کریں تاکہ اس بے قاعدگی کو میڈیا کے ذریعے حکومت کے نوٹس میں لایا جاسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں