224

رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا، پہلا روزہ 25 اپریل بروز ہفتہ کو ہو گا

لاہور / رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا، پہلا روزہ 25 اپریل بروز ہفتہ کو ہو گا، ڈائریکٹر جنرل وزارت مذہبی امور پنجاب نے اعلان کیا ہے کہ لاہور سمیت کسی شہر میں چاند نظر نہیں آیا، پہلا روزہ 25 اپریل بروز ہفتہ کو ہو گا۔ زونل رویت ہلال کمیٹی کے مطابق لاہور سمیت صوبے کے کسی شہر میں چاند نظر نہیں آیا۔ زونل رویت ہلال کمیٹی کے مطابق پنجاب میں چاند نظر نہ آنے کا امکان ہے تاہم اس حوالے سے حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔ جمعرات کے روز لاہور میں منعقدہ اجلاس میں مفتی انتخاب احمد نوری اور مولانا عبدالرحمان شریک ہوئے۔ اس سے قبل بتایا گیا تھا کہ رمضان المبارک کے چاند کی پیدائش آج ہو گی۔ لیکن چاند کے نظر آنے کا امکان نہیں ہے۔ دوسری جانب 7 ممالک میں رمضان المبارک کے آغاز کا اعلان کر دیا گیا، مصر، تیونس، لبنان، ملائیشیا، انڈونیشیا، سنگاپور اور آسٹریلیا میں ماہ مقدس کے آغاز کا سرکاری اعلامیہ جاری ۔ تفصیلات کے مطابق 7 ممالک میں رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ مصر، تیونس، لبنان، ملائیشیا، انڈونیشیا، سنگاپور اور آسٹریلیا کے حکام نے اعلان کیا ہے کہ ان ممالک میں ماہ مقدس کا چاند نظر آگیا، یکم رمضان المبارک کا آغاز 24 اپریل کل بروز جمعہ کو ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں