247

اسٹنٹ کمشنر اپر چترال محمد ریاض خان کے سربراہی میں پرائز ریویو کمٹی کا اجلاس

بونی(نمائندہ آ) رمضان کے مبارک مہینے اشیائے خوردونوش،سبزی،پھل اور اور دوسرے روزمرہ کی استعمال کے ضروری اشیاء کے نرخ مقرر کرنے کے عرض اپر چترال بونی میں اسسٹنٹ کمشنر اپر چترال محمد ریاض خان کے سربراہی جملہ شراکتداروں کی ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی۔ جس میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مستوج ایٹ بونی معظم خان،تحصیلدار رب نواز خان،اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولراپر چترال ظفر عالم،صدر تجار یونین محمد شفیع،جنر سکرٹغری بازار ذاکر محمد زخمی اور اشیائے خوردونوش فراہم کرنے والے ڈیلرز نے شرکت کی۔ میٹنگ کے آغاز میں اسسٹنٹ کمشنر مستوج نے کہا کہ رمضان کے مبارک مہینے اور کرونا وائیرس سے پریشان ِ حال لوگ اس وقت سب کے خصوصی توجہ کے مستحق ہیں اس لیے تاجر برادری خصوصاً رمضان کے مہینے اپنے نفع جتنے کم کر سکتے ہیں اس میں خیر ہی خیر ہے۔ اس کے بعد تجار یونین بونی اور ڈیلرز حضرات ایشائے خوردونوش کے اکثر چیزوں میں اپنے نفع بالکل صفر کرنے پر راضی ہوئے اس طرح ضلعی انتظامیہ اپر چترال اور تجار برادری کے مشترکہ رضامندی پر نہایت موزون نرخ نامے مقرر کیے گئے جو موجودہ حالات میں اس سے موزون نرخ مقرر کرنا شائد ممکن نہ ہو۔اس موقع پر انتظامیہ نے سختی سے ہدایت کی کہ مقررہ نرخنامے پر ہر حال عمل درامد کو یقینی بنایا جائے گا۔ اور کسی خلاف ورزی کرنے والے کے لیے کوئی نرمی نہیں کی جائیگی۔ اس موقع پر رمضان المبارک کے مہینے دوکانداروں کو صوبائی حکومت کے طرف سے جو ٹائم شیڈول دی گئی ہے اس سے تاجروں کو اگاہ کیا گیاکہ مخصوص دوکاندار جن کو صوبائی حکومت کے15 اپریل 2020؁ کے حکمنامے میں لاک ڈاون سے استثنا دی گئی ہے وہ صبح سے سپہر 4بجے تک دوکان کھول سکتے ہیں اس کے بعد بازار مکمل طور پر بند ہو گا۔ بعد میں ڈپٹی کمشنر اپر چترال شاہ سعود کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مستوج ایٹ بونی معظم خان بہ ہمراہ تحصیلدار رب نواز اور صدر تاجر یونین بونی محمد شفیع بازار کا دورہ کیا۔ اور دوکانداروں کو نئے ٹائیمنگ شیڈول سے اگاہ کیا۔ اور جملہ دوکانداروں سے کہا گیا کہ حفاظتی اقدامات کے خاطر جو ہدایات دی گئی ہیں ان پر سختی سے عمل کی جائے اس میں دوکاندار کے لیے ماسک کا استعمال، سینٹائزر اور سماجی فاصلے سرِ فہرست ہیں۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ انہیں روزانہ کی بنیاد پر چیک کیا جائے گا۔غفلت کے مرتکب تاجرکے دوکان سیل کر دی جائیگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں