383

لویر چترال میں کرونا وائرس سے متاثر مریضوں کی تعداد23ہوگئی جب ہفتے کے روز مزید4افراد کی مثبت رپورٹ آگئی

چترال (نمائندہ ڈیلی چترال) لویر چترال میں کرونا وائرس سے متاثر مریضوں کی تعداد23ہوگئی جب ہفتے کے روز مزید4افراد کی مثبت رپورٹ آگئی جبکہ چار مثبت رپورٹ والے مریضوں سے نمونے لے کر تیسری مرتبہ ٹیسٹ کے لئے بھیجوادئیے گئے ہیں جن کے نتائج اس مرتبہ بھی منفی آنے پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرزہسپتال چترال سے فارع کئے جائیں گے۔ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال سے موصولہ رپورٹ کے مطابق پشاور سے آکر مختلف قرنطینہ سنٹروں میں قیام کرنے والے جن افراد میں کرونا وائرس کی موجودگی ظاہر ہوئی ہے، ان میں ایک چار سالہ کمسن بچہ محمد افنان ساکن زرگراندہ کے ساتھ جبکہ اوسیاک دروش کے 32سالہ صادق احمد، جغور ہنجوگول کے 32سالہ صادق احمد اور سوات سے تعلق رکھنے والا 28سالہ سہراب خان شا مل ہیں۔ سہراب خان کے بارے میں بتایاجاتا ہے کہ پی آئی اے چوک میں چاول چھولے فروخت کرنے کا کام کرتا تھا جبکہ تجار یونین کے کابینہ کا بھی ممبر ہے۔۔ اپر چترال میں کوویڈ مریضوں کی تعداد 5ہے۔ درین اثنا ء ڈپٹی کمشنر لویر چترال نوید احمد نے کہا ہے کہ اب تک 17سو افراد کو قرنطینہ سنٹر وں سے فارع کئے جاچکے ہیں جبکہ اس وقت 15سو افراد چترال، دروش اور گرم چشمہ کے قرنطینہ سنٹروں میں مقیم ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں