284

معروف سیاسی وسماجی شخصیت اورچترالی بازار پشاور کے صدر صادق آمین انتقال کرگئے

پشاور( آوازچترال نیوز)پشاورمیں مقیم چترال کے معروف سیاسی وسماجی شخصیت اورچترالی بازار پشاور کے صدر صادق آمین انتقال کرگئے۔ وہ کچھ عرصے سے علیل تھے۔ اورلیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاورمیں ایڈمٹ تھے۔ فلحال یہ معلوم نہ ہوسکا ہے کہ وہ کورونا میں مبتلا تھے یا کوئی اوروجہ تاہم ان کے ٹیسٹ رپورٹ کا انتظار ہے۔ مرحوم صادق آمین کا شمار چترال کے چند ہ چیدہ اورنامور سماجی شخصیات میں ہوتا تھا۔ چترال کے مسائل کے حل کیلئے اُنہوں نے گران قدرخدمات سرانجام دی ہے۔ ان کی انتقال سے چترال کے عوام بالعموم اورپشاورمیں مقیم چترالی بالخصوص ایک انتہائی محنتی، ملنساراورخدمتگار سے محروم ہوگئے ہیں۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اورلواحقین کو صبر جمیل۔۔مرحوم کا نماز جنازہ جمعرات7مئی کو وزیر باغ پشاور کے قبرستان میں اداکرنا متوقع ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں