352

اہالیان اپر چترال کو مبارک ہو/اپر چترال کے کرونا وائرس کےدو اور مریضوں کا تیسرا Swab ٹیسٹ بھی نیگیٹو اگیا

۔ اپر چترال کے کرونا وائرس کےدو اور مریضوں کا تیسرا Swab ٹیسٹ بھی نیگیٹو اگیا۔ ہیلتھ زرائع کے مطابق ثناءاللہ سکنہ چرون اور عبدالاعظم سکنہ تورکہو کا تیسرا ٹیسٹ بھی نیگیٹو موصول ہوا۔ شاہ سعود ڈپٹی کمشنر اپر چترال کے ہدایات پر  محمد عرفان الدین ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپر چترال بہمراہ ڈاکٹر سردار نواز،آغاخان ہیلتھ سروس خیبرپختونخوااورپنجاپ کے ریجنل ہیڈ  منیجر معراج، سجاد علی شاہ ایریا منیجر اے،کے،ار،ایس،پی اپر چترال اور ربنواز خان تحصیلدار مستوج نے آج مورخہ 10/5/2020 کو گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج جنالکوچ بونی میں ان دونوں صحتیاب اشخاص کو پرتپاک طریقے سے رخصت کیے۔ دونوں صحتیاب افراد اپنے جلد صحتیابی پر بہت زیادہ مسرور تھے۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ اپر چترال اور محکمہ صحت کو ان کے بھرپور تعاءون اور خصوصی نگہداشت کرنے پر شکریہ ادا کئے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر  نے انہں چترالی ٹوپی اور ہار پہنائے اورجلد صحتیابی پر انہیں مبارکباد بھی دی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد عرفان الدین  نے محکمہ صحت، ٹی،ایم،اے، پولیس اور چترال لیویز کے جوانوں کے خدمات کو بھی سراہا۔ آخر میں دونوں صحتیاب افراد کو ضلعی انتظامیہ اپر چترال کی طرف سے بہترین فوڈ پیکچ وغیرہ دیکر ان کو رخصت کئے گئے۔ آخر میں ان دونوں نےعوام کے لئے یہ پیغام دیے کہ کورونا سے ڈرنا نہیں لڑنا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں