268

اپرچترال،صوبائی حکومت کی طرف سے جاری کردہSOPs پر عملدرآمد کا سلسلہ حسب دستور جاری

ڈپٹی کمشنر اپر چترال شاہ سعود کے ہدایات پر مکرم خان افریدی ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر موڑکہو/ تورکھو نے تحصیلدار مستوج اور ایس،ایچ،او تھانہ بونی کے ہمراہ ریشن، کوراغ اور بونی کے مختلف دکانوں، اڈوں اور پبلک مقامات کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے اشیاء خوردنوش کی قیمتوں اور معیار کو چیک کئے۔ زائدالمیعاد اشیاء اور غیر معیاری  چیزوں کو بھی چیک کئے۔ دوران معائنہ انہوں نے ایک منی ٹرک جس میں غیر معیاری چیپس بھر کے لائے تھے واپس کر دیے اور ان کو ہدایت کی گئی کہ اگر دوبارہ اس قسم کا غیر معیاری کھانے کی چیز لیکر اپر ڈسٹرکٹ اگیا تو ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ دوران معائنہ انہوں نے ماسک کے استعمال کو یقینی بنانے سے متعلق ہدایات جاری کر دیئے تاہم ماسک کے استعمال کو نسبتاً بہت بہتر پایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں