451

آ ل پا رٹیز کے نا م پر چند مستر د شدہ عنا صر اپنی سیا سی دو کا ن چمکا نے کی نا کا م کو شش کر رہے ہیں۔سجاد آحمد صدر پی ٹی آئی لوئر چترال

چترال (نمائندہ )پا کستا ن تحریک انصا ف چترال لو ئر کے صدر سجا د آحمد خا ن اور جنرل سیکر ٹری شہزا دہ فیصل صلا ح الدین نے چکدرہ چترال مو ٹر وے کے با رے میں اپو زیشن جما عتو ں کے احتجاج کو عو ام کی انکھو ں میں دھو ل جھو نکنے کے مترا دف قرا ر دیتے ہو ئے کہا ہے کہ عوا م کو مزید گمرا ہ کر نے کی اجا زت نہیں دینگے اور نہ ہی عو ام ان کی با تو ں پر کا ن دھر یں گے۔ اپوزیشن جماعتوں کے ہفتے کے دن جلسے کے رد عمل میں ایک مشترکہ اخباری بیان جاری کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ چکد رہ تا چترال مو ٹر وے کا کو ئی منصو بہ سا بق مسلم لیگ (ن) کے حکو مت میں منظور نہیں ہوا تھا البتہ سی پیک کا متبا دل دیر چترال روڈ کا منصو بہ بدستو ر اپنی جگہ پر قا ئم ہے جس پر ما رچ میں عملی طور پر کا م کا آغاز ہو گا۔
سجا د آ حمد خا ن نے کہاکہ آ ل پا رٹیز کے نا م پر چند مستر د شدہ عنا صر اپنی سیا سی دو کا ن چمکا نے کی نا کا م کو شش کر رہے ہیں جبکہ وفا قی حکو مت کی جا نب سے چکد دہ دیر تا چترال مو ٹر وے بنا نے کے اعلا ن اور وزیر اعلیٰ کی جا نب سے پی سی ون تین مہینو ں میں مکمل کر نے کی ہدا یت کے علا وہ قو می اسمبلی میں چترال سے ایم این اے محترم مو لا نا عبد الا اکبر چترا لی کی جا نب سے اس منصو بے کے سلسلے میں حکو مت کا شکر یہ ادا کر نا اس منصو بے کے با رے میں تما م شکو ک شبہات ختم کر تا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اب عو ا م کے لئے ان مسترد شد ہ عنا صر کے مقا بلے میں مو لا نا عبد لااکبر چترا لی کی با ت یقینا زیا دہ وزن رکھتی ہے جوکہ حقیقت پسند رہنما کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ آ ج چترال کے لئے جلسہ کر نے والا پی پی پی کا سا بق ایم پی اے پا نچ سا ل ایم پی اے اور پا نچ سا ل وزیر رہنے کے با وجو د اپنے گا ؤ ں کندوجال کے لئے روڈ نہ بنا سکا جبکہ سا بق نا ظم صا حب دو مر تبہ ضلعی نا ظم کے عہد ے پر رہنے کے با وجو د اپنے حلقے کے عوا م کے لئے کو ئی قا بل ذکر کا م نہ کر سکا اور اب پی ٹی ائی حکو مت میں وہ کا م ہو رہے ہیں جو ان لو گو ں کے دور میں ہو نے چا ہیے تھے۔سجا د آحمد خا ن نے کہا کہ پی ٹی ائی حکومت معا ون حصو صی وزیر زادہ چترال کی تر قی پر خصو صی تو جہ دے رہے ہیں جو کا م پچھلے ادوار میں نہیں ہوئے آج پی ٹی ائی کی حکو مت میں تر جیحی بنیا دو ں پر وہ کا م ہو رہے ہیں اور چترال پی ٹی ائی کی حکو مت میں خیبر پختو خو اہ کے دو سرے ضلعو ں کے مقا بلے میں زیا دہ تر قی کر ے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں