276

لینڈ سٹلمنٹ کے بارے میں عوامی جائز شکایات کو تحصیل ریونیو حاضری کے موقع پر دور کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ڈی سی نوید احمد

چترال /سابق ضلع ناظم چترال مغفرت شاہ نے بدھ کے روز آل پارٹیز اور سول سوسائٹی کے نمائندوں کی معیت میں ڈپٹی کمشنر لویر چترال نوید احمدکو لویر چترال ضلعے میں لینڈ سیٹلمنٹ کی نوٹیفیکیشن کو د و سال کے لئے موخر کرنے کے حوالے سے 3اکتوبر کے آل پارٹیز اجلاس میں متفقہ پاس کردہ قرارداد پیش کی۔ اس موقع پر نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ، محمد کوثر ایڈوکیٹ، مولانا عبدالسمیع آزاد، ڈاکٹر سردار احمد اور صابر احمد موجود تھے۔ ڈی سی نوید احمد نے کہاکہ ان کے جائز شکایات کو تحصیل ریونیو حاضری کے موقع پر دور کرنے کی کوشش کی جائے گی جوکہ چند دنوں کے اندر منعقد کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تاہم وہ اس قرار داد کو اعلیٰ حکام تک بھی پہنچادیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں