472

روڈز ہمارا ڈیمانڈ کی تحریک کو ہائی جیک اور سیاست کی نظر ہونے نہیں دینگے۔تحریک کی قیادت میں خود کرونگا۔وقاص احمد ایڈوکیٹ

چترال/معروف قانون دان سیاسی وسماجی شخصیت وقاس احمد ایڈوکیٹ نے ایک بیان میں کہا ہے چونکہ ہم نے چترال کے سڑکوں کی ابتر صورت حال کو مدنظر رکھتے ہوئے جس تحریک کا آغاز کیا ہے”ہمیں روڈز چاہئیے“۔۔Roads our demand……اس سلسلے میں چند دوستوں کے خدشات یہ تھے کہ اس تحریک کو ہائی جیک کیا جائے گا یا سیاست کی نظرہوگی اس لیے میں چترالی قوم سے وعدہ کرتا ہوں ہم اللہ کی مدد اور آپ کے تعاون کے ساتھ کسی بھی صورت اس تحریک کو سیاست کی نظر ہونے نہیں دینگے۔اُنہوں نے کہا کہ اس تحریک میں ہمارے ساتھ ال سٹوڈنٹس چترال.. تجار اورٹرانسپورٹ یونین چترال اور سول سوسایٹی شامل ہیں اورمیں اس تحریک کو کسی بھی صورت ہائی جیک کرنے یا سیاست کی نظرہونے نہیں دونگا یہ تحریک چترال کے ہر خواتین حضرات، نوجوانوں اور بچوں کے دلوں کی آواز بن چکی ہے۔ایک نیک کام اور حق کی آواز کو بلند کرنے کے لیے مالی طور پر مستحکم ہونا شرط نہیں ہے بلکہ نیت صاف ہو تو منزل آسان ہوتا ہے۔
اس لیے ہم چاروں اسٹیک ھولڈز نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا ہے کہ میں جیسا بھی ہو جس طرح بھی ہو اس تحریک کو خود لیڈ کروں اور اپنے بساط کے مطابق چترالی قوم اور اپنے ساتھ اسٹیک ھولڈز کو لیکر آگے بڑنے کی کوشش کرونگا۔۔۔۔۔
اُنہوں نے کہا کہ ہر تحریک کی کامیابی کے لیے مالی طور پر خود کفیل ہونا شرط نہیں میں اگرچہ آج مالی طور پر کمزورہوں لیکن آپ کی محبت نے مجھے ذہنی طور پر ایک پہاڑ بنا رکھا ہے اس وجہ سے آج ہم نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا ہے کہ میں خود ایک غیر سیاسی پلٹ فارم پر اس تحریک کو لیڈ کرو۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں