274

اپر چترال میں کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کے حوالے سےSOPs پر عملدرآمد کا سلسلہ جاری

ضلع بھر میں کورونا سے متعلق SOPsکی عملدرآمد کو یقینی بنانے کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر اپر چترال  شاہ سعود  کی خصوصی ہدایات پر جناب ثقلین سلیم اسسٹنٹ کمشنر مستوج نے ضلعی ہیڈکوارٹر بونی میں ایک بھر پور مہم چلائی۔ اس مہم کا مقصد کورونا وائرس کی دوسری حطرناک لہر سے خود کو اور اپنے خاندان والوں کو محفوظ رکھنے کے سلسلے میں حکومت کی طرف سے جاری کردہ ضابطہ اخلاق پر عمل پیرا ہونا اور احتیاطی تدابیر اپنانے سے متعلق تھا۔ اس مہم کی تواسط سے بونی بازار، اڈا، پبلک مقامات، کالجز اور سکولز میں لوگوں کو SOPs سے متعلق آگاہی دی گئی۔ لوگوں کو سمجھایا گیا کہ آج کے بعد SOPsسے متعلق کسی سے بھی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ انہیں مذید سمجھایا گیا کہ ماسک کا استعمال بوڑھوں، بچوں، جوانوں ، طالبعلموں عرض ہر طبقہ فکر کے افراد پر لازم و ملزوم ہوگا۔ دوران مہم تمام افراد کو ماسک کا استعمال یقینی بنانے کے حوالے سے وارننگ دی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں