374

چترال شہر کے نواحی گاﺅں سینگور کے مقام پر ٹویوٹا جیپ گاڑی کی موٹر سائیکل سے ٹکر کے نتیجے میں ایک شخص جان بحق ایک زخمی

چترال(نمائندہ ڈیلی چترال) چترال شہر کے نواحی گاﺅں سینگور کے مقام پر ٹویوٹا جیپ گاڑی کی موٹر سائیکل سے ٹکر کے نتیجے میں ایک نوجوان عابد احمد ولد ظفر احمد ساکنہ شاہ میراندہ سنگور موقع پر جان بحق جبکہ ان کے ساتھی مصور احمد ولد غلام ساکنہ سنگور شدید زخمی ہوگئے جنہیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال میں داخل کردیا گیا ہے۔ چترال پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او انسپکٹر سجاد نے بتایاکہ ٹویوٹا گاڑی کو بکرآباد گاﺅںکی رہائشی طاہر زمان ولد شیر زمان چلارہے تھے ، جنہیں گاڑی سمیت گرفتار کرکے ان کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں