107

اپر چترال انتظامیہ کا اپر چترال کے متعدد پیٹرول پمپس کا دورہ۔

اپر چترال انتظامیہ کا اپر چترال کے متعدد پیٹرول پمپس کا دورہ۔۔ کاروائی پیٹرول پمپس مالکان کی طرف سے پیٹرولیم مصنوعات کی گیج میں کمی اور قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے عوامی شکایات پر کیا گیا۔۔ آج مورخہ 27/1/2021 کو شاہ سعود ڈپٹی کمشنر اپر چترال کی ہدایات پر شاہ عدنان اسسٹنٹ کمشنر مستوج نے ربنواز خان تحصیلدار مستوج کے ساتھ اپر چترال کے مختلف پیٹرول پمپس کا دورہ کیا۔ دورے کا مقصد پیٹرولیم مصنوعات کی گیج اور قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے عوامی شکایات کا ازالہ تھا۔ دوران انسپکشن پیٹرولیم مصنوعات کی مقررہ مقدار چیک کرنے کے ساتھ ساتھ قیمتیں بھی دریافت کی گئیں۔ تمام پیٹرول پمپس مالکان کو پیٹرولیم مصنوعات کی گیج(مقدار) پوراکرنے کے ساتھ ساتھ قیمتیں بھی اوگرا کے مقرر کردہ ریٹ کے عین مطابق فروخت کرنے کی ہدایت کی گئی۔ دوران انسپکشن تمام معاملات عین مطابق اوگرا پائی گئی۔

Print Friendly, PDF & Email