403

مارخور گلگت بلتستان کو قومی جانور اور بلدیہ عظمی گلگت کا شناخت بھی ہے۔

گلگت(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق مارخور گلگت بلتستان کو قومی جانور اور بلدیہ عظمیٰ گلگت کا شناخت بھی ہے، بلدیہ عظمیٰ گلگت نے گلگت شہر کی خوبصورتی کیلئے نت نئے اقدامات کئے ہیں اس میں گلگت شہرکے تمام چوراہوں کو از نو تعمیرکرتے ہوئے پرکشش ماڈلز کا تنصیف ایک نیاتجربہ تھا جسے عوام نے زبردست پزیرائی دیتے ہوئے پسندیدگی کا اظہار کیا، گلگت شہر کو مشرق سے ائیرپورٹ، یادگار شہدا چنار باغ مغرب سے حیدرپورہ محلہ اور جنوب سے قرام قرم یونیورسٹی سے جڑواں پلوں سے ملانے والا یہ تین رویہ سڑک کو ایک دورے سے ملانے والا یہ چورا ہا گلگت بلتستان کے قومی جانور کے شبیہ سے مزین یہ مارخور (Makhoor) چوک عوام کو دلوں کو بھا نے کے ساتھ بلدیہ گلگت کی اہمیت اور کارکردگی کھل کر سامنے آئی ہے، مارخور جہاں ہمارا قومی جانور ہے جو پہاڑوں میں اسکا مسکن ہے جسکے شکار کیلئے بین الاقوامی سطح پر شکاری گلگت بلتستان کو رخ کرتے ہیں وہاں اسکی اہمیت سے کوئی انکار نہیں کرسکتا ہے مارخورگلگت بلتستان کے ساتھ بلدیہ گلگت کا ماتھے کاجھومر ہے بلدیہ عظمیٰ گلگت نے اسے ہمیشہ یادگا ر بنانے کیلئے گلگت کا معروف و مشہور چوراہے پر اپنے قومی جانور کا خوبصورت ماڈل تنصیف کرکے ثابت کردیاکہ ہم اپنے ماتھے جھومر کو ہمیشہ کیلئے دلوں میں سجاتے ہیں واضح رہے ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ کے نگرانی میں چیف کوآرپوریشن آفیسر عابد حسین میر نے بلڈنگ سیکشن کے ذریعے شہر کے تمام چوراہوں کو از سر نو پرکشش ماڈلز تنصیف کرکے شہر کی خوبصورتی اور اہمیت میں اضافہ رکردئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں