312

کوروناکےباعث چترال کیلئےمعطل کی گئیں پروازیں بحال کر دیں…..ترجمان پی آئی اے

پی آئی اے نے مختلف مقامات کیلئے غیرملکی پروازوں میں اضافہ کردیا ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کی قومی ایئرلائن (پی آئی اے) نے وسطی اشیائی ممالک کیلئے پروازوں میں اضافہ کا فیصلہ ‏کر لیا ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ پی آئی اے نے غیرملکی پروازوں میں مرحلہ وار اضافے کا فیصلہ کیا ہے ۔ پہلے مرحلے میں پی آئی اے نے افغانستان کابل کیلئے اپنی پروازوں میں اضافہ کرتے ہوئے ہفتہ ‏وار 5پروازیں کردیں۔ ترجمان پی آئی اے عبداللہ خان کے مطابق دوسرے مرحلے میں افغانستان کیلئے ‏روزانہ کی بنیاد پر ہفتہ وار 7پروازیں آپریٹ کی جائیں گی ۔ اس کے علاوہ آذربائیجان کے شہر باکو کیلئے 14مارچ سے پروازوں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ پی آئی ‏اے لاہور سے باکو کیلئے براہ راست ہفتہ وار دو پروازیں آپریٹ کرے گی۔ ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ باکو کیلئے پروازیں شروع کرنے کے لئے مسافروں کو سفری سہولت کے ساتھ پی آئی اے کے ‏زرمبادلہ میں بھی اضافہ ہوگا۔ پی آئی اے ازبکستان کے شہر تاشقند کیلئے 28مارچ سے اپنا فضائی آپریشن شروع کر رہی ہے۔ ‏لاہور سے تاشقند کیلئے ہفتہ وار 2پروازیں آپریٹ کی جائیں گی۔پی آئی اے نے سمرقند بخارا کیلئے مزید پروازوں کی اجازت طلب کی ہے۔ سمرقند اور بخارا کیلئے ‏مذہبی ،سیاحت کیلئے اپنی فلائٹیں آپریٹ کرے گی ۔ دوسری جانب قومی ایئرلائن (پی آئی اے) نے جنوبی پنجاب اور رحیم یارخان کیلئے پروازوں کا آپریشن بحال ‏کرنے کا اعلان کر دیا ہے ۔ اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ پی آئی اے کی کراچی سے رحیم یارخان اور کراچی ہفتہ وار 2 پروازیں آپریٹ کی جائیں گی۔ پی آئی اے کی جانب سے رحیم ‏یارخان کے لئے یکطرفہ کرایہ8800روپے مقرر کیا گیا ہے۔ کورونا وائرس کی صورتحال میں قدرے بہتری آنے کے بعد دیگر پروازیں بھی آپریشنل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق کوروناکےباعث چترال کیلئےمعطل کی گئیں پروازیں بحال کر دیں جبکہ ‏لاہور تا اسلام آباد پروازیں بھی شروع کر دی گئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں