59

اپنی جاں نذر کروں،اپنی وفا پیش کروں ۔۔۔۔۔ایم سرورصدیقی

OOOمیں نےTVآن کیاتو مہدی حسن سریلی آواز میں ولولہ انگیزجنگی نغمہ گارہے تھے
اپنی جاں نذر کروں،اپنی وفا پیش کروں
قوم کے مردِ مجاہد تجھے کیا پیش کروں
سن کر کئی سنی،پڑھی،کہی اوران کہی باتیں یاد آگئیں واقعات کا تسلسل ،اپنے قومی ہیروزکے بہادری کے قصے،جواں مردی کی داستانیں اور اپنی مادرِ وطن کیلئے جانیں قربان کرنے والوں کی کہانیاں دل میں عجب جوش پیدا کردیتی ہیں تو بے اختیار ان جوانوں کو سیلوٹ کرنے کو دل کرتاہے جنہوں نے ہمارے ’’کل ‘‘کے لئے اپنا آج’’ قربان‘‘ کردیا دھرتی کے ان سپوٹوں کو قوم تاقیامت خراجِ تحسین پیش کرتی رہے گی کہ زندہ قوموں کا یہی شعارہوا کرتاہے اس میں کوئی شک نہیں ۔۔ایک عالم تسلیم بھی کرتاہے۔۔اور ازلی دشمن ۔۔اعتراف بھی ۔۔کہ افواج ِ پاکستان کا شمار دنیا کی چند گنی چنی بہترین فوجوں میں کیا جاتاہے ان بہادروں نے اپنے لہو سے جرأت،استقامت اوربہادری کی ایسی تاریخ رقم کی ہے کہ سن کر انسان کے رونگٹے کھڑے ہو جاتے ہیں یقیناًعلامہ اقبال ؒ نے ایسے ہی مجاہدوں بارے کہا ہے
یہ غازی یہ تیرے پر اسرار بندے
جنہیں تونے بخشاہے ذوقِ خدائی
دونیم ان کی ٹھوکر سے صحرا و دریا
سمٹ کر پہاڑ ان کی ہیبت سے رائی
دشمن ہر دم پاکستانی فوج سے خوفزدہ رہتاہے یہی وجہ ہے کہ بھارت نے ہمیشہ افواج ِ پاکستان کو اپنے اوچھے ہتھکنڈے اور زہریلے پروپیگنڈے کیلئے بدنام کرنے کا کوئی موقعہ ہاتھ سے نہیں جانے دیا کبھی پاکستانی فوج پر مقبوضہ کشمیر میں دراندزی کے الزامات لگائے گئے ۔کبھی ممبئی میں دہشت گردی کے واقعات میں آئی ایس آئی کو ملوث کرنے کی شرمناک جسارت کی گئی لیکن دنیا نے بھارت کے اس سفید جھوٹ پر یقین نہیں کیا پاکستانی فوج انڈیا کا خاص ٹارگٹ ہے اس کے باوجود بھارت کو ہمیشہ منہ کی کھانا پڑی ہے پاکستانی قوم کو اپنی بہادر افواج پر بڑا نازہے اور ان کی قربانیوں کااحساس بھی۔20کروڑ سے زائدپاکستانیوں کو یقین ہے کہ پاک فوج پاکستان کی نظریاتی سرحدوں کیلئے قومی امنگوں کی ترجمان اور جغرافیائی سرحدوں کی محافظ ہے اور دشمن کو نیست و نابود کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے اس کا عملی مظاہرہ کئی بار کیا جا چکاہے پاک فوج نے1965 ء کی پاک بھارت جنگ میں اپنے سے کئی گنا بڑے دشمن کا غرور خاک میں ملادیا اس جنگ میں پاکستانی جوانوں نے عزم و ہمت کی ناقابلِ فراموش داستانیں لکھ کراپنے وطن کا نام سربلند کردیا چونڈہ کے مقام پر دنیا کی تاریخ میں ٹینکوں کی سب سے بڑی جنگ لڑی گئی دشمن کو اپنی فوجی برتری اور عسکری قوت پر بڑا غرور تھا یہاں بھارت نے جدید اسلحہ سے لیس سینکڑوں فوجی ٹینک جنگ میں جھونک دئیے وسائل کی کمی اورعددی قوت کی کمی بھی پاکستانی جوانوں کے راستے کی رکاوٹ نہ بن سکی دشمن کا مقابلہ کرنے کیلئے پاکستانی جوانوں نے دنیا کا انوکھا طریقہ اختیار کرتے ہوئے اپنے جسموں سے بم باندھ کر وہ دشمن کے ٹینکوں کے نیچے لیٹ لئے ان کے شوقِ شہادت نے جنگ کل پانسہ پلٹ دیا دنیا میں عزم و بہادری کی بہت کم مثالیں موجود ہیں دنیا بھر کے مسلمانوں کو اپنے شہیدوں اور غازیوں پر بہت فخرہے تاریخ شاہد ہے جب بھی وطن پر کوئی کڑا وقت آیا جنگ کا میدان ہو یا قدرتی آفات۔۔ افواج ِ پاکستان نے ہمیشہ اپنے ہم وطنوں کا ساتھ دیا ان کو کبھی مایوس نہیں پیشہ وارانہ سرگرمیوں میں افواج ِ پاکستان آھ بھی نمبرون ہیں1971ء کی جنگ کے نتیجہ میں پاکستان دو لخت ہوا میں پوری سچائی کے ساتھ سمجھتاہوں یہ جنگ بڑی عجیب و غریب تھی پاکستانی فوج جن کیلئے بھارت سے جنگ لڑرہی تھی وہ (بنگالی) ان کے خلاف نبرد ازما تھے اس لحاظ سے شکست میں فوجی سے زیادہ سیاسی عوامل زیادہ کارفرما تھے۔پاکستان میں فوجی ڈکٹیٹروں نے متعدد بار مارشل لاء لگایا اس سے یقیناًفوج کی توجہ تقسیم ہوئی ہوگی( خیر یہ اپنی جگہ ایک الگ داستان ہے) دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ میں بھی پاکستان کا کلیدی کردارہے جس میں ہمارے جوانوں نے سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں انتہا پسندی کے خلاف پاک فوج نے اپنا کردار بڑی جرأت سے ادا کیا ہے عسکری ادارے ایسا نہ کرتے تو آج پاکستان میں خدانخواستہ خانہ جنگی کی کیفیت ہوتی بہرحال مجموعی طورپر پاک فوج آج بھی ملک کا سب سے مضبوط ،منظم اور متحرک ادارہ ہے موجودہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے جمہوریت کومستحکم کرنے پر زور دیاہے ان کا یہ بھی کہناہے تمام ادارے اپنی حدودمیں رہیں تو کبھی کوئی مسئلہ پیدانہیں ہو سکتا انہوں نے کشمیریوں کے حقِ خود ارادیت کی بھرپور حمایت کااعلان کیاہے جس سے کشمیری مسلمانوں کے حوصلے مزید بلندہوئے ہیں جنرل راحیل شریف نے ملکی سلامتی،جمہوریت کے استحکام اور مسئلہ کشمیرکیلئے اپنے دوٹوک موقف کا اعادہ بھی کیا۔ یہ بھی عوام کی محبت کی دلیل ہے کہ جب بھی کوئی مشکل وقت آن پڑا لوگ فوج کی طرف دیکھنے لگ جاتے ہیں پاک فوج کی حمایت میں کئی تنظیمیں بھی سرگرمیاں کرتی رہتی ہیں جو یقیناًخوش آئند بات ہے حقیقت یہ ہے کہ دنیا بھرمیں ہماری بہادر افواج کی بہادری کا لوہا مانا جاتاہے اسلام دشمن طاقتوں کو صرف پاکستان آرمی کا خوف لاحق رہتاہے بھارت اوراسرائیل کے اعصاب پر ہماری افواج ہمیشہ سواررہتی ہیں ہرادارہ پاکستان کی ریڈھ کی ہڈی کی مانند ہے پا ک فوج تو ملک کی جغرافیائی سرحدوں کی محافظ ہونے کے ناطہ سے اس کی ذمہ داریاں نازک بھی ہیں اور زیادہ بھی۔یہ سچ ہے تمام ادارے اپنی حدودمیں رہیں تو کبھی کوئی مسئلہ پیدا ہو سکتا نہ کسی کو شکایت۔ ماضی کی غلطیوں سے ہم سب کوسیکھنے کا وقت آگیاہے ۔افواج ِ پاکستان صرف اپنا آئینی کردار ادا کرے تو قوم کا بچہ بچہ کہتا نظر آئے گا
اپنی جاں نذر کروں،اپنی وفا پیش کروں
قوم کے مردِ مجاہد تجھے کیا پیش کروں

Print Friendly, PDF & Email

اپنا تبصرہ بھیجیں