263

ڈی ایف سی اپر چترال کو اپر چترال کے تمام سیل پوائنٹس میں گندم کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت…اسسٹنٹ کمشنر مستوج

اپرچترال(ذاکر محمد زخمی)کورونا وائرس سے متعلق ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد اورویکسینیشن کو ہر صورت یقینی بنانے کے حوالے سے صوبائی حکومت اور محمد علی ڈپٹی کمشنر اپر چترال کی ہدایات پر شاہ عدنان اسسٹنٹ کمشنر مستوج نے سب ڈویژنل پولیس آفیسر مستوج اور ڈی،ایس،پی ہیڈکوارٹر کے ہمراہ کاروباری مقامات،ٹرانسپورٹ اڈا اور پبلک مقامات کا دورہ کیا۔ انہوں نے تمام طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کو کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کے لیے ویکسین لگانے، ماسک کا استعمال یقینی بنانے اور آپس میں سماجی فاصلہ رکھنے کے حوالے سے ہدایات جاری کئے۔ اس حوالے سے عوامی آگاہی کے لئے ایک پبلک مسیج/اشتہار تحریر کرکے مختلف جگہوں میں چسپاں کئے گئے۔ شاہ عدنان اسسٹنٹ کمشنر مستوج نے مین گودام بونی کا بھی دورہ کیا۔ اس موقع پر سب ڈویژنل پولیس آفیسر مستوج، ڈی،ایس،پی ہیڈ کوارٹر اور ڈی،ایف،سی اپر چترال بھی ان کے ہمراہ تھے۔ انہوں نے گندم کے موجودہ سٹاک، معیار اور مقدار بھی چیک کئے۔ انہوں نے ڈی ایف سی اپر چترال کو اپر چترال کے تمام سیل پوائنٹس میں گندم کی وافر مقدار میں فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے واضح کیا کہ معیار اور مقدار کے سلسلے میں کوئی سمجھوتا نہیں برتا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں