499

آرایچ سی مستوج میں 24گھنٹے میں 54میں سے 10 مثبت کیسز رکارڈ کئے گئے/پرواگ بالا اورشاگوناندور سنوغرمیں سمارٹ 10 کے لئے سمارٹ لاک ڈاون لگایا گیا

چترال(ڈیلی چترال نیوز)اپرچترال کے مستوج خاص میں کورونا کی  لہر تیزی سے پھیل رہی ہے۔تحصیل  ہیڈکواٹرہسپتال مستوج میں ذرائع کے مطابق روزانہ کی بنیاد پر کورونا کے مثبت  کیسز کی رپورٹ سامنےآرہی ہیں جوکہ اس مہلک بیماری میں اضافے کو ظاہر کررہی ہے ۔آرایچ سی مستوج میں 24گھنٹے میں54میں سے10 مثبت کیسز رکارڈ کئے گئے جوکہ18 فیصد بنتی ہے۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپرچترال محمدعرفان نے کہاکہ  سیدآباد پرواگ بالا اورشاگوناندور سنوغرمیں سمارٹ  10 دن کے لئے  سمارٹ لاک ڈاون لگایا گیا ہے۔ لاک ڈاون ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کی جانب سے ہاٹ سپاٹ ایریاز کی نشاندہی پر لگایا گیا۔ لاک ڈاوُن کے دوران متاثرہ علاقے میں غیر ضروری نقل و حرکت پر پابندی ہوگی جبکہ علاقے میں تمام کاروباری و دوسری سرگرمیاں معطل رہیں گی۔ متاثرہ علاقوں میں آنے اور جانے والے تمام افراد کو ماسک پہننا لازمی ہوگا۔انہوں نے کہاکہ انتظامیہ عوامی مقامات پر تمام ضروری اقدامات اٹھاتے ہوئے لوگوں کی حوصلہ افزائی کررہی ہے کہ وہ ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنائیں تاکہ وائرس سے بچا جاسکے۔ انہوں نے کہاکہ مریضوں کی تعداد میں اضافے کی وجہ یہ ہے کہ ہم نے ایس او پیز پر عمل جاری نہیں رکھا۔

ڈی ایچ او اپرچترال ڈاکٹررحمت امان نے کہاہے کہ نشاندہی کئے جانے والے علاقوں میں کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے گا، عوام سے گذارش کی جاتی ہے  کہ وہ کووِڈ- 19 کی چوتھی لہر کا مقابلہ کرنے کے لئے ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں اور رش والی جگہوں پر جانے سے اجتناب کریں، غیر ضروری میل جول فی الحال ترک کر دیں۔ کسی بھی قسم کے غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ انہوں نے کہاکہ جولوگ دوسرے شہروں سے سفر کرکے آئے ہوں جہاں کورونا موجود تھا یا پھر ان کے کسی قریبی فرد میں ایسے وائرس کی تشخیص ہوئی ہو۔ سیلف آئسولیشن کرنے کی ضرورت ہے

آغاخان ہیلتھ سروس صوبہ پختونخوا اورپنجاب  ریجن  کے ریجنل ہیڈ معراج الدین نے کہاکہ  اے کے ایچ ایس پی مستوج میں کوروناکے مثبت کیسز کے لئے بیس بیڈ پرمشتمل جدید ایمرجنسی رسپانس سنٹر بنایا مثبت کیسز کا تناسب بہت تیزی سے بڑھنے کی وجہ سے ہسپتال پر بوجھ بھی بڑھ رہا ہے۔ اے کے ایچ ایس پی  اس بیماری کی روک تھام اور اس کا پھیلاؤ روکنے کے لئے ہر ممکنہ کوشش کررہے ہیں۔عوام بھی حکومت کے ساتھ مل کر وائرس کے پھیلاؤ کا عمل روکنے میں کلیدی کردار ادا  کرنے کی ضرورت ہے ۔  انہوں نے کہاکہ آغاخان ہیلتھ سروس پاکستان گرم چشمہ ،مستوج اوربونی میں جدیدایمرجنسی رسپانس سنٹر قائم کئے جہاں مریضوں تسلی  بخش طبی امدادی جارہی ہے  اوربونی میں وینٹی لیٹر  ودیگرتمام جدیدسہولیات  موجود ہے اور چترال کے دورافتادہ اورپسماندہ علاقوں میں ویکسین تک تیز اور محفوظ رسائی کے عمل کو یقینی بناتے ہوئے مختلف علاقوں میں گھرکی دہلیز پر موبائل  ٹیم  کے ذریعے ویکسی نشن  کررہےہیں۔ انہوں نے کہاکہ  ایک بار پھر عوام سے تعاون درکار ہے۔ سب سے گزارش ہے کہ احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔ صرف چند احتیاطی تدابیر اختیار کرکے آپ اپنے پیاروں اور ہم وطنوں کی زندگیوں کو بچا سکتے ہیں۔ ماسک پہنیں،دوسروں  6 فٹ کا فاصلے رکھیں، ہاتھ دھوتے رہیں، اور بڑے اجتماعات سے اجتناب کریں۔ شادی تقریبات کے دوران احتیاط لازمی کریں۔ آئیے اس بات کو یقینی بنائیں کہ ہماری خوشیاں کسی کے لیے پریشانی یا دکھ کا باعث نہ بنیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں